رجنی کانت اب ایک اورمیدان میں صلاحیتوں کےجوہردکھائیں گے

ویب ڈیسک ۔۔ بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کےبے تاج بادشاہ اورلاکھوں دلوں کی دھڑکن رجنی کانت اداکاری کےبعداب سیاسی میدان میں اپنی صلاحیتوں کےجوہردکھائیں گے۔
جی ہاں ۔۔ کئی برسوں کی قیاس آرائیوں کےبعدبلآخر رجنی کانت نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔ اس حوالےسے شیوا جی راؤ گائیکواڈ المعروف رجنی کانت نے کہا کہ وہ آئندہ برس جنوری میں اپنی سیاسی پارٹی لانچ کرینگے۔
یاد رہے کہ ریاست تامل ناڈو کے الیکشن آئندہ موسم گرما میں شیڈولڈ ہیں۔
رجنی کانت نے ٹوئٹر پراپنے ایک مختصر بیان میں کہا کہ وہ بدعنوانی سے پاک، ایماندار، شفاف اور سیکولر جماعت جوکہ روحانی سیاست کی حامل ہو کا آغاز کرینگےجویقیناً آئندہ الیکشن میں فتح حاصل کریگی۔
انھوں نے روحانی سیاست کی بعدازاں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسکا مطلب ایماندارانہ اور بدعنوانی سے پاک سیاسی جماعت ہوگی۔ اس موقع پر 69 سالہ رجنی کانت نے یہ نہیں بتایا کہ آیا وہ خود الیکشن لڑینگے یا نہیں۔
تاہم اس سال مارچ میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ نہ تو چیف منسٹرشپ کے امیدوار ہونگے اور نہ ہی الیکشن لڑینگے۔
دوسری جانب انکے مداحوں اور پرستاروں کی اکثریت انھیں تامل ناڈوکا وزیراعلیٰ دیکھنے کی خواہش مند ہے۔