News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

کہاگیاکہ جنسی تعلقات استوارکئےبغیرفلموں میں کام نہیں ملےگا، فاطمہ شیخ

کہاگیاکہ جنسی تعلقات استوارکئےبغیرفلموں میں کام نہیں ملےگا، فاطمہ شیخ
اپ لوڈ :- ہفتہ 31 اکتوبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 134

فلموں میں کام چاہئیےتوفلم سازوں اورڈائریکٹرزکوخوش کرناہوگا،یعنی ان کےساتھ جنسی تعلقات استوارکرناپڑیں گے"۔۔۔"---
 
جی ہاں ۔۔ یہ سنسنی خیزانکشاف کیاہےمعروف بالی وڈاداکارہ فاطمہ ثناشیخ نے، یہ وہی فاطمہ ثناشیخ ہیں جنہوں نےسوپرڈوپرہٹ فلم دنگل میں ریسلرکاکرداراداکیاتھا۔ فاطمہ ثنا شیخ کاکہناہےکہ کیریئر کے آغاز میں انہیں مشورہ دیا گیا کہ فلم سازوں سے ’جسمانی تعلقات‘ استوارکئےبناانہیں کام نہیں مل سکتا۔
 
فاطمہ نےبطور اداکارہ 2016 کی فلم ’دنگل‘ سے کیریئر کا آغاز کیا، تاہم وہ 1997 میں ہی بطور چائلڈ سٹاراداکاری کا آغاز کر چکی تھیں۔
 
 انہوں نےعامر خان اور اجے دیوگن کی رومانٹک کامیڈی فلم’عشق‘ میں بھی بطور چائلڈ آرٹسٹ مختصر کردار ادا کیا تھا جب کہ وہ چاچی 420امی فلم سمیت دیگر فلموں اور ڈراموں میں بھی چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کیاہے۔
 
دنگل کی کامیابی کے دو سال بعد 2018 میں وہ عامر خان کی ایک اور میگا بجٹ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں بھی دکھائی دیں اور جلد ہی وہ آنے والی فلم ’لڈو‘ اور’سورج پہ منگل بھاری‘ میں دکھائی دیں گی۔
 
فاطمہ ثنا شیخ نے فلموں سمیت نصف درجن ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ وہ بعض میوزک ویڈیوز میں بھی دکھائی دیں، تاہم اب تک ان کی محض 2 ہی فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں۔
 
فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی ریلیز کے موقع پر ان کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں خبریں بھی وائرل ہوئی تھیں کہ انہوں نے خود سے 30 سال بڑے عامر خان سے تعلقات استوار کرلیے، تاہم اداکارہ نے ایسی خبروں کو افواہ قرار دیا تھا۔
 
ایک عام خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کے حوالے سے حال ہی میں فاطمہ ثنا شیخ نے شوبز ویب سائٹ پنک ولا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں ہیروئن جیسے چہرے اور جسمانی خدوخال نہ ہونے کا طعنہ دیا جاتا اور ساتھ ہی انہیں کہا جاتا تھا کہ جب تک وہ کسی شوبز شخصیات سے ’جنسی تعلقات‘ استوار نہیں کریں گی، تب تک انہیں فلم انڈسٹری میں کام نہیں ملے گا۔
 
فاطمہ ثنا شیخ کے مطابق ’جنسی تعلقات‘ استوار کرنے کی پیش کش سے انکار کے باعث ہی انہیں کئی منصوبوں سےہاتھ دھوناپڑے۔
 
  فاطمہ ثنا شیخ بھارتی ریاست تلنگانہ کےدارالحکومت حیدرآباد میں مسلم والدہ کے ہاں پیدا ہوئیں، ان کے والد ہندو برہمن تھے، تاہم اداکارہ نے والدہ کے مذہب کو اختیار کیا۔

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.