News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

مارننگ شو کی میزبان ندایاسرنےمعافی مانگ لی

مارننگ شو کی میزبان ندایاسرنےمعافی مانگ لی
اپ لوڈ :- جمعہ 18 ستمبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 112

ویب ڈیسک -- مارننگ شوگڈمارننگ پاکستان کی میزبان ندا یاسر نےکراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 5 سالہ بچی مروہ کے والد اور دادی کو شومیں بلاکران سے غیر سنجیدہ سوالات پوچھنے پر معافی مانگ لی۔
 
چند روز قبل ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو میں زیادتی کے بعد بے رحمی سے قتل ہونے والی 5 سالہ مروہ کے والد اور دادی کو اپنے شو میں بلایا تھا اور ان سے واقعے سے متعلق ایسےسوالات پوچھےکہ بچی کی دادی شو کے دوران ہی پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی تھیں۔
 
ندا یاسر کی جانب سے شو پر بچی کے لواحقین کو بلا کر ان سے واقعے کے متعلق سوال جواب کرنالوگوں کوبالکل پسند نہ آیااورسوشل میڈیا صارفین نےندایاسرپرتنقیدکی بارش کردی ۔ لوگوں نے ندا یاسر کوبےحس قرار دیتے ہوئے نہ صرف ان کے شو پر تنقید کی اور شدید غم و غصے کا اظہار کیابلکہ ان کے شو پر پابندی کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.