ایک اوربھارتی اداکارہ نےپنکھےسےلٹک کرخودکشی کرلی

ویب ڈیسک ۔۔
پچھلےکچھ عرصےسےبھارت سےاداکاراوں کی خودکشی کی خبریں تواترسےآرہی ہیں ۔ تازہ ترین خبرکےمطابق بھارتی ٹیلی وژن کی ابھرتی ہوئی اداکارہ شراونی کونڈا پلی نے باتھ روم کی چھت سے پھندا لگا کرخودکشی کرلی۔
شراونی کے اہل خانہ نے اپنی بیٹی کی موت کا ذمہ دار اس کے دوست وراج ریڈی کو ٹھہرایا ہے جو مبینہ طور پر خودکشی کی اطلاع ملنے پر حیدرآباد سے فرار ہوچکا ہے اور اس کا فون بھی سوئچ آف ہے۔
شراونی کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ وراج ریڈی دو باراس کی بہن کو نازیبا تصاویروائرل کرنے کی دھمکیاں دیکر رقم بٹورچکاتھااور اب مزید رقم کا تقاضا کر رہا تھا جس پرشراونی شدید ذہنی دباؤکاشکارتھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو اداکارہ کی لاش ان کے کمرے کے باتھ روم کی چھت سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔ وہ حیدرآباد کے علاقے مدھر نگر میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رہتی تھیں۔
تیلگو ٹی وی انڈسٹری سے گزشتہ 8 سال سے منسلک اداکارہ شروانی نے مون راگم اور منسو ممتا جیسی ہٹ سیریل دی ہیں ، وہ مصروف اداکارہ سمجھی جاتی تھیں۔