News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

ڈرامہ سیریل پیارکےصدقےاورجلن کےخلاف پیمراکاسخت ایکشن

ڈرامہ سیریل پیارکےصدقےاورجلن کےخلاف  پیمراکاسخت ایکشن
اپ لوڈ :- منگل 08 ستمبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 145

 ویب ڈیسک ۔۔
 
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نےعوام کےشدیددباواورملک بھرسےموصول ہونےوالی لاکھوں شکایتوں پرایکشن لیتےہوئے'سماجی اورمذہبی اقدار'کے منافی موادپرمشتمل ڈرامہ سیریل 'عشقیہ' اور 'پیار کے صدقے' کے نشر مکرر پر پابندی عائدلگادی ہے۔
 
پیمرا کی اس پابندی کےبعداب یہ دونوں ڈرامےنہ صرف اے آر وائی ڈیجیٹل، ہم ٹی وی بلکہ اور اے آر وائی زندگی اور ہم ستارے پر بھی دوبارہ نشر نہیں کئےجاسکیں گے۔
 
یہ پابندی پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے ڈرامہ'عشقیہ' اور ہم ٹی وی کے ڈرامے 'پیار کے صدقے' پر لگائی گئی ہے۔ یہی نہیں بلکہ پیمرانےاےآروائی کوڈرامہ سیریل جلن کےخلاف موصول ہونےوالی عوامی شکایات پرڈرامےکےسکرپٹ کاجائزہ لینےکابھی حکم دیاہے۔
 
اپنےاعلامیےمیں پیمرانےکہاہےکہ ناظرین کی جانب سےمذکورہ دونوں ڈراموں کےخلاف موصول ہونےوالی ڈھیروں شکایات کےمطابق پاکستانی عوام ان ڈراموں میں دکھائے جانے والے مرکزی خیال پرسخت نالاں اورمضطرب ہیں کیونکہ ان دونوں ڈراموں میں مقدس انسانی رشتوں کوبری طرح سےپامال کیاجارہاہے۔
 
پیمراکےمطابق عوام الناس کی بڑی تعدادپاکستان سٹیزن پورٹل اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پیمرا کال سینٹر پران ڈراموں کےخلاف متعدد شکایات درج کرراہے ہیں۔
 
اس کےساتھ ہی پیمرا نے تمام اسٹیک ہولڈرزکوہدایت کی ہےکہ وہ فی الفور مستقبل میں بننے والے ڈراموں کے مواد پر نظرثانی کریں اوراس بات کاسختی سےخیال رکھیں کہ ڈرامےپاکستانی معاشرےکی مذہبی وسماجی اقدارکےمطابق ہی بنائےجائیں۔
----------------------
پاکستانی ڈراموں کی حقیقت جاننےکیلئےایک باریہ ویڈیوضروردیکھیں۔۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.