News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

کامیڈین یاسرحیسن کی ایک بارپھرارطغرل غازی کےکرداروں پرتنقید

کامیڈین یاسرحیسن کی ایک بارپھرارطغرل غازی کےکرداروں پرتنقید
اپ لوڈ :- اِتوار 06 ستمبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 118

 ویب ڈیسک ۔۔
 
پاکستان شوبزانڈسٹری کےکامیڈین یاسر حسین کا غیر ملکی اداکاروں کو ’عالمی کچرا‘ کہنا مہنگا پڑگیا۔
 
یاسر حسین نےانسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے کرداروں سے مماثل نوجوانوں کی تصویر شیئر کی۔ شیئر کی جانے والی تصویر میں دنوں نوجوانوں نے اسی ڈرامے کے کرداروں سے متاثر ہوکر انہی کی طرح کا لباس پہنے اور ایک شو میں شرکت کی۔
 
یاسر نے دونوں نوجوانوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ان کو کوئی نہیں پوچھے گا کیونکہ گھر کی مرغی دال برابر اور باہر کا کچرا بھی مال برابر۔‘ یاسر کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر تنازع کی صورت اختیار کرلی اور مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر ٹاپ ٹرینڈ میں یاسر حسین کوسخت تنقیدکرسامناکرناپڑرہاہے۔
 
یاسر کے متنازع بیان پر اکثر انہیں جواب دینے والی انوشے اشرف اس مرتبہ بھی خاموش نہ رہیں اور اداکار کو ٹیگ کرتے ہوئے انہیں کھری کھری سنادیں۔
 
انوشے نے اپنے ردعمل میں لکھا کہ ’یاسر یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ کوئی شخص کچرا نہیں ہوتا، اگر آپ کو اختلاف ہے یا آپ کو کسی کا کام پسند نہیں تو بھی آپ کو غیر ملکی اداکاروں کی عزت کرنی چاہئے۔
 
اداکارہ انوشے اشرف نے باہمی عزت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سیریز لوگوں کی آنکھیں کھول سکتی ہے تو اس کے کرداروں کو کچھ بھی  کہا جاسکتا ہے سوائے کچرے کے۔
 
یادرہےکہ یہ پہلی بارنہیں، یاسرحسین اس سےپہلےبھی بہت مرتبہ ترک بلاک بسٹرڈرامہ ارطغرل غازی کوکڑی تنقیدکانشانہ بناچکےہیں ۔ 
 
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.