News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

تیسری شادی کاتوسوال ہی پیدانہیں ہوتا : گلوکارہ صنم ماروی

تیسری شادی کاتوسوال ہی پیدانہیں ہوتا : گلوکارہ صنم ماروی
اپ لوڈ :- ہفتہ 09 مئی 2020
ٹوٹل ریڈز :- 126

ویب ڈیسک ۔۔
 
کہتےہیں دودھ کاجلاچھاچھ بھی پھونک پھونک کرپیتاہے۔ کچھ ایساہی حال اپنی فوک گلوکارہ ماروی کابھی ہے۔ اپنی تیسری شادی سےمتعلق زیرگردش خبروں پرتبصرہ کرتےہوئےکہاکہ اس کاتوسوال ہی پیدانہیں ہوتا ۔ زندگی میں اور  بھی بہت سے مسائل ہیں۔
 
 گلوکارہ صنم ماروی نے حال ہی اپنے ایک ویڈیو  بیان میں کہا ہے کہ اگر ایسا کچھ ہو گا تو سب سے پہلے آپ سب کو  پتہ لگے گا۔
 
صنم ماروی نےاپنےسابقہ  شوہرحامداوراس کےخاندان والوں سےبھی گزارش کہ وہ ان پررحم کریں اورانہیں چین سےجینےدیں ۔
 
 
  صوفیانہ شاعری اور لوک گیتوں سے شہرت پانےوالی معروف گلوکارہ صنم ماروی نے چند ماہ قبل اپنے شوہر حامد علی سےعدالت کےذریعےخلع حاصل کی تھی اورانہوں عدالت میں الزام عائد کیا تھا کہ حامد علی سے 2009 میں شادی ہوئی مگر شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا، شوہر بچوں کے سامنے گالیاں دیتا اور مارتا پیٹتا ہے، میں صرف اپنے بچوں کی خاطر شوہر کا ظلم برداشت کرتی رہی۔
 
 
حامد علی کے ساتھ صنم ماروی کی دوسری شادی تھی جن سے ان کے تین بچے بھی ہیں جب کہ ان کی پہلی شادی آفتاب احمد سے ہوئی تھی جنہیں 2009 میں کراچی میں قتل کر دیا گیا تھا۔
.............
Pakistani folk singer Sanam Marvi nay apni teesri shadi ki khabron ko mustrad kar dya he. Un ka kehna hay k teesri shadi ka swal hi peda nahi hota. Marvi ka kehna tha k agar aisa kuch hua to  sab se pehlay media ko khabar ho gi. Marvi nay apnay ex husband Hamid say bhi guzarish kee k unhain chain say jeenay dain. Sanam nay apnay shohar Hamid pr torture ka ilzaam laga kr family court Lahore say Khula hasil ki thi. Hamid say Sanam Marvi ke 3 bachay bhi hain. Hamid say Sanam ki ye doosri shadi thi. Sanam Marvi ke pehlay husband Aftab Ahmed ko 2009 mein Karachi mein qatal kar dya gya tha. 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.