News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

بدرخلیل نےشوبزانڈسٹری کوکیوں چھوڑا ؟ وجہ سامنےآگئی

بدرخلیل نےشوبزانڈسٹری کوکیوں چھوڑا ؟ وجہ سامنےآگئی
اپ لوڈ :- بدھ 04 جنوری 2020 اپ ڈیٹ :- بدھ 15 جنوری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 232

ویب ڈیسک ۔۔
 
ماضی کی مشہوراداکارہ بدرخلیل کےاچانک ٹی وی ڈراموں سےریٹائرمنٹ لینےکی وجہ سامنےآگئی ۔ یہ وجہ کسی اورنےنہیں بتائی بلکہ خودانہوں نےثمینہ پیرزادہ کےیوٹیوب چینل ریوائنڈودپیرزادہ میں انکشاف کرتےہوئےبتائی ۔
 
 بدرخلیل جنہیں شوبزحلقوں میں بدوآپاکےنام سےجاناجاتاہےایک سوال کےجواب میں شکوہ کرتےہوئےکہاکہ انہوں شوبزانڈسٹری میں وہ عزت نہیں ملی جس کی وہ مستحق تھیں ۔ انہوں نےخاص طورپراس واقعےکاحوالہ بھی دیاجس کےبعدانہوں نےہمیشہ ہمیشہ کیلئےشوبزانڈسٹری کوچھوڑنےکافیصلہ کیا ۔ 
 
بدوآپاکےبقول ایک ڈرامےکی ریکارڈنگ کےدوران ایک نوجوان اداکارنےان سےبدتمیزی کی اوربدتمیزی کےبعدمعافی تک نہیں مانگی ۔ انہوں نےکہاکہ اس واقعےکےبعدانہوں نےفیصلہ کیاکہ اب شوبزانڈسٹری کوچھوڑنےکاوقت آگیاہے ۔ بدرخلیل نےبتایاکہ وہ ہمیشہ سےوقت کی پابندہیں اوروقت پرسیٹ پرپہنچ جایاکرتی تھیں جبکہ نوجوان اداکاردیرسےآتےاورریکارڈنگ کیلئےگھنٹوں ان کاانتظارکرناپڑتاتھا ۔ بدوآپاکےبقول یہ صورتحال ان کیلئےناقابل برداشت تھی اورانہیں یوں محسوس ہوتاکہ جیسےان کی تذلیل کی جارہی ہو ۔ 
یہ بھی پڑھیں۔۔
ان کہی ، دھوپ کنارے،ملال ، ماروی بدرخلیل کےشاہکارڈراموں میں شامل ہیں ۔ انہیں ان کی خدمات پرلائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈبھی دیاگیاہے۔  

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.