پٹرول کی قیمتوں میں بھاری بھرکم اضافےکی تیاریاں

ویب ڈیسک ۔۔ عوام تیارہوجائیں ، حکومت نےپٹرول کی قیمتوں میں بھاری بھرکم اضافےکامنصوبہ بنالیاہے۔ یہ اضافہ یکم فروری سےہونےکا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی جس میں پیٹرول 12 روپے اور ڈیزل 10 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کےمطابق اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کی سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر تیار کی، اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر لیوی 21 روپے 56 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل پر 23 روپے 9 پیسے ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ ماہ حکومت نے 15 ،15 روز بعد دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا جس کے تحت یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں 2.31 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 1.80 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔
حکومت نے 15 جنوری کو پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے پچانوے پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔