News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

خیبرپختونخوامیں اربوں روپےکی گیس چوری کاانکشاف

خیبرپختونخوامیں اربوں روپےکی گیس چوری کاانکشاف
اپ لوڈ :- ہفتہ 16 جنوری 2021
ٹوٹل ریڈز :- 96

ویب ڈیسک ۔۔ خیبرپختونخوا میں گیس کی چوری سے قومی خزانےکو اربوں روپےکا نقصان پہنچانےکاانکشاف ہواہے۔
 
جیوٹی وی کی ایک رپورٹ کےمطابق ضلع کرک میں گذشتہ 6 ماہ کے دوران ایک ارب 90 کروڑ روپے جبکہ گزشتہ مالی سال میں 8 ارب روپے کی گیس چوری کی گئی۔
 
دوسری جانب آئی جی کے پی ثنا اللّٰہ عباسی کا کہنا ہے کہ گیس چوری روک کر قومی خزانے کے 6 ارب روپے بچائے جبکہ جی ایم سوئی نادرن گیس نے کہا ہے کہ گیس چوری ختم کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے سیکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔
 
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں سال گیس چوری میں کمی ہوئی ہے۔ گیس چوری کرنے والوں کے خلاف 237 آپریشنز کیے گئے اور 116 مقدمات درج کرکے 163 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
 
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناء اللّٰہ عباسی کہتےہیں کرک میں پولیس کارروائیوں سے گیس کی چوری میں نمایاں کمی ہوئی گیس کی چوری روک کر قومی خزانے کے 6 ارب روپے بچائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کرک میں گیس چوری روکنے کے لیے پولیس اسٹیشنز قائم کیے ہیں۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.