ملک بھرمیں میٹھاپھرسےکڑواہونےلگا ۔۔

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ملک بھرمیں ایک بارپھرچینی کی فی کلوقیمت میں اضافہ ہوگیاہے۔
میڈیارپورٹس کےمطابق کراچی ، لاہورسمیت ملک کےتمام بڑےشہروں میں چینی کی ریٹیل پرائس 85سے90روپےفی کلوتک جاپہنچی ہے۔ چینی کی قیمت میں اس اچانک اضافےکی وجہ سمجھ نہیں آرہی ۔
یادرہےکہ چندروزپہلےتک چینی کی فی کلوقیمت پنجاب میں 70روپےکلو ہوگئی تھی ۔
کراچی چیمبرآف کامرس کےصدرکااس حوالےسےکہناہےکہ شوگرکمیشن کی سفارشات پرعملدرآمدنہ ہونےسےچینی کی قیمتوں میں اتارچڑھاودیکھنےمیں آرہاہے۔