News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

پاکستان دنیاکی مہنگی ترین ایل این جی خریدےگا،مفتاح اسماعیل

پاکستان دنیاکی مہنگی ترین ایل این جی خریدےگا،مفتاح اسماعیل
اپ لوڈ :- جمعرات 31 دسمبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 51

 ویب ڈیسک ۔۔ رہنما مسلم لیگ ن اورسابق وزیرمفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ پاکستان دنیا کی مہنگی ترین ایل این جی خریدے گا،شاہدخاقان کےمعاہدےکی ایل این جی تقریبا 5 ڈالرفی یونٹ میں مل رہی ہےجبکہ عمران خان 12 ڈالر فی یونٹ ایل این جی خرید رہے ہیں۔
 
 سابق وزیرکاکہناتھاکہ بجلی کی قیمت بڑھنےکےباوجودسرکلر ڈیٹ 2400 ارب سےتجاوزکرگیا۔عمران خان نے اتناقرض لے لیا جو نواز شریف نے3 حکومتوں میں نہیں لیا تھا۔
 
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بجلی کی قیمت بڑھی ہے، اگلےماہ بھی بڑھے گی،6 روپے کے بجائے 16 روپےفی یونٹ کی بجلی بنائی جا رہی ہے، حکومت نے دو سال میں ایک بھی ایل این جی ٹرمینل نہیں لگایا،موجودہ ٹرمینلز کی گنجائش بھی نہیں بڑھائی گئی،حکومت نے ایل این جی کی بڈ دسمبرمیں کھولی، دسمبر میں فروری کے سودے کیے گئے۔
 
ان کاکہناتھاکہ ساڑھے24 فیصد پر گیس خریدیں گے، یہ دنیا کی سب سےمہنگی گیس ہوگی،ہم 5.5 فیصد پر گروتھ چھوڑ کرگئےتھے،یہ صفر پرلےآئے، مہنگائی میں عمران خان سب کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں، سستی چینی ایکسپورٹ کر کے مہنگی امپورٹ کرنا زیادتی ہے۔
 
مفتاح اسماعیل کاکہنا تھا کہ دسمبرمیں 24 فیصد کی بلند ترین شرح کے سودے ہوئے،ایل پی جی کے بعد اب پیٹرول کی قیمت بھی بڑھائی جائےگی۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.