News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی پاکستان چھوڑنےکی دھمکی

بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی پاکستان چھوڑنےکی دھمکی
اپ لوڈ :- جمعہ 20 نومبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 91

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میں کام کرنےوالی ٹیکنالوجی کمپنیوں نےخبردارکیاہےکہ حکومت کی جانب سےسوشل میڈیاکوکنٹرول کرنےکیلئےبنائےگئےقواعدکےتحت ان کیلئےملک میں کام جاری رکھنامشکل ہوجائےگا۔

ڈان اخبارمیں شائع ایک رپورٹ کےمطابق یہ قواعدالیکٹرانک جرائم کی روک تھام کےقانون دوہزارسولہ یعنی پیکاکےتحت وضع کئےگئےہیں ۔

اخبارکو دیے گئےایک بیان میں ایشیا انٹرنیٹ اتحاد (اے آئی سی) نے انٹرنیٹ کمپنیوں کو ہدف بنانے جانے والےاس نئے قانون کے دائرہ کار کے ساتھ ساتھ حکومت کے 'مبہم اقدام' کے بارے میں بھی تشویش ظاہرکی ۔

اے آئی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر جیف پین نےافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'فروری میں جس مشاورت کا اعلان کیا گیا تھا وہ کبھی نہیں ہوئی'۔

ٹیکنالوجی کمپنیوں نےدوٹوک الفاظ میں واضح کردیاکہ ان قوانین کی وجہ سے اے آئی سی ممبران کیلئے پاکستانی صارفین اور کاروباری اداروں کو اپنی خدمات فراہم کرناانتہائی مشکل ہوجائے گا۔

نئے قواعد کے تحت سوشل میڈیا کمپنیاں متعلقہ تفتیشی ایجنسی کو کسی بھی طرح کی معلومات یا اعداد و شمارقابل فہم شکل میں فراہم کریں گی اوریہ کہ فراہم کی جانے والی معلومات میں صارفین کی معلومات، ٹریفک کا ڈیٹا، مواد کا ڈیٹا یادیگرمعلومات یا ڈیٹابھی شامل ہوسکتے ہیں۔

 

 

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.