Home / اسکول جانےکی ضد:باپ بیٹی کیلئےجلادبن گیا

اسکول جانےکی ضد:باپ بیٹی کیلئےجلادبن گیا

Girls education in Pakistan

شجاع آباد:(ویب ڈیسک) جہالت شعورکی دشمن ہےاوراس دشمنی کامظاہرہ اکثرہماری آنکھوں کےسامنےآتارہتاہے۔

ملتان کےنواحی علاقےشجاع آبادمیں اسی جہالت کاثبوت دیتےہوئےوالداورچچانےعلم حاصل کرنےکی خواہش کااظہارکرنےپر13سالہ بچی کےسرکےبال کاٹ ڈالے۔

تفصیلات کےمطابق بستی عارب والی پل کی رہائشی 13سالہ اقراشجاع آبادکےنجی اسکول میں چھٹی جماعت کی طالبہ ہے۔ بچی کےوالدین میں پانچ سال پہلےعلیحدگی ہوچکی ہے۔ بچی ان دنوں اپنےوالدکےپاس رہائش پزیرتھی۔

والدبچی کی تعلیم کےخلاف جبکہ بچی بارباراسکول جانےکاتقاضاکررہی تھی۔ اس "جرم” کی پاداش میں باپ اورچچانےایک روزمشتعل ہوکربچی کےبال کاٹ ڈالے۔

اس واقعےکےبعداقراواپس اپنی والدہ کےپاس آگئی۔ اقراکےمطابق اسےپڑھنےکاشوق ہےاوروہ اسکول جاناچاہتی ہےلیکن اس کاوالداورچچااس کی تعلیم کےخلاف ہیں اوراسکول جانےسےروکنےکیلئےاس کےبال کاٹ دئیے۔

شجاع آبادپولیس نےاقرانامی بچی کی والدہ کی مدعیت میں دوخواتین سمیت چارافرادکےخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ ملزمان کوتاحال گرفتارنہیں کیاجاسکا،تاہم ان کی تلاش جاری ہے۔ امیدہےشعورکےدشمن جلدسلاخوں کےپیچھےہونگے۔

یہ بھی چیک کریں

Sher Afzal Marwat Interview

پی ٹی آئی پنجاب میں فارورڈبلاک؟

ویب ڈیسک ۔۔ لگی لپٹی رکھےبغیربات کرنےوالےپی ٹی آئی رہنماشیرافضل مروت نےدعویٰ کیاہےکہ پی ٹی …