ایف بی آرمیں ری فنڈ کلیمزکی تصدیق کاکوئی نظام ہی نہیں ۔۔

ویب ڈیسک ۔۔
چئیرمین قائمہ کمیٹی برائےخزانہ ، ریونیواوراقتصادی امورفیض اللہ کموکاکاکہناہےکہ ایف بی آرمیں ریفنڈکلیمزکی تصدیق کیلئےکوئی نظام ہی موجودنہیں ۔ نوبت یہاں تک آپہنچی ہےکہ جوکمرشل ایکسپورٹرزپہلےمہینےمیں ایک یادوکنٹینرزایکسپورٹ کرتاتھا،اب وہ خودملازمت تلاش کرتاپھررہاہے۔
ان حیران کن اورچشم کشاخیالات کااظہارچیئرمین قائمہ کمیٹی برائےخزانہ ، ریونیواوراقتصادی امورفیض اللہ کموکانےکیاہے۔ انہوں نےکہاکہ پہلےایف بی آرکی جانب سےایک ماہ کاوقت مانگاگیاتھالیکن اب ایک ماہ سےزائدعرصہ گزرجانےکےبعدکہاجارہاہےکہ ریفنڈکلیمزکی تصدیق کیلئےسسٹم ہی موجودنہیں ۔
فیض اللہ کموکانےکہاکہ یہ ایف بی آرکی کارکردگی اورنظام پرسوالیہ نشان ہے۔ انہوں نےکہاوہ بارہایہ تجویزدےچکےہیں کہ مہارت کامسئلہ ہےتوحکومت اورانڈسٹری مددکیلئےتیارہیں لیکن ایف بی آروالےاس معاملےپربھی خاموش ہیں ۔ انہوں نےکہاکہ ایف بی آرکوجلداس مسئلےکوحل کرناچاہیے۔