News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

پاکستانی بنک ایران سےمالی لین دین کیلئےتیارنہیں ، مشیرتجارت

پاکستانی بنک ایران سےمالی لین دین کیلئےتیارنہیں ، مشیرتجارت
اپ لوڈ :- اِتوار 06 ستمبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 104

ویب ڈیسک ۔۔
 
وزیراعظم عمران خان کے مشیر  برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کہتے ہیں ایران میں پاکستانی چاول پسند کیا جاتا ہے لیکن  پاکستان کا کوئی بینک ایران کے ساتھ کاروباری لین دین کے لیے تیار نہیں، چاول برآمد کرنے والوں کے ساتھ بیٹھ کر اس کاحل نکالتے ہیں۔
 
لاہورچیمبرآف  کامرس میں بزنس کمیونٹی کےنمائندوں سےبات کرتےہوئےان کا کہناتھا آگےبڑھنےکیلئےہمیں درآمدات پر انحصار کم کرنا ہو گا۔ مشیرتجارت نے کہا کہ ہمیں ملک کو مینو فیکچرنگ کی طرف لانا ہوگا اور ایکسپورٹ کو بنیاد بنانا ہوگا، نوکریاں پیداکرنا ہوں گی۔
 
ان کا کہنا تھا کہ 41 فیصد خام مال کی کسٹم ڈیوٹی، سیلز ٹیکس، درآمدی ڈیوٹی زیرو ہے، گزشتہ برسوں کے دوران برآمدات میں کمی ہوئی جس پر ڈیوٹیاں ختم کر دی گئیں، اگلے تین سال کے لیے ریگولیٹری اور کسٹم ڈیوٹی کم کی جا رہی ہے۔
 
 انہوں نے مزید کہا کہ افریقی ملک برآمدات کو بڑھانے پر توجہ دےرہےہیں ، انہوں نےمزیدبتایاکہ افغانستان سے ہماری تجارت کم ہو رہی ہے۔ جی ایس پلس کا درجہ دسمبر 2022 تک پاکستان کو ملا ہے، جی ایس پلس سے مزیدفائدہ اٹھانےکے لیے تاجروں سےمشاورت کررہے ہیں۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.