News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

ہسپتالوں اورمیڈیکل سینٹرزکیلئےسٹیٹ بنک کی طرف سےخوشخبری

ہسپتالوں اورمیڈیکل سینٹرزکیلئےسٹیٹ بنک کی طرف سےخوشخبری
اپ لوڈ :- ہفتہ 02 مئی 2020
ٹوٹل ریڈز :- 62

ویب ڈیسک ۔۔
 
اسٹیٹ بینک کا احسن فیصلہ ۔ کورونا کے خلاف جنگ کیلئے اسپتالوں اور میڈیکل سینٹرز کو رعایتی قرض کی حد 20کروڑ روپے سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کردی۔
اس سےپہلے بینک اسپتالوں اور میڈیکل سینٹرز کو صرف 20 کروڑ روپے قرض دے سکتے تھے لیکن اب اس کی حد کو بڑھادیاگیا ہے۔
 
 اعلامیے کے مطابق کمرشل بینکوں کو اس مد میں صفر شرح سود پر پیسہ فراہم کیا جائےگا جبکہ بینک زیادہ سے زیادہ 3 فیصد شرح سود پر یہ قرض اسپتالوں اور میڈیکل سینٹرز کو دے سکیں گے۔
بینکوں کے پاس 23 اسپتالوں کی 3 ارب 60 کروڑ روپے کی درخواستیں زیر غور ہیں لیکن مرکزی بینک نے 11 اسپتالوں کیلئے اس مد میں 2 ارب 20 کروڑ روپے منظور کرلیے ہیں۔
 
اس سےپہلے اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایک ماہ کے دوران شرح سود میں 4 اعشاریہ 25 فیصد کمی کی جاچکی ہے۔
اسٹیٹ بینک کورونا وائرس کے حوالے سے جاری لاک ڈاؤن میں ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے قرض اسکیم بھی متعارف کراچکاہے۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.