حکومت کاکوروناٹیکس لگانےپرغور۔۔

ویب ڈیسک ۔۔
ایک خبرکےمطابق فیڈرل بورڈ آف ریوینیو یعنی ایف بی آراگلےبجٹ سےپہلےامیر افراد پر کورونا ٹیکس لگانےپرغورکررہاہے۔
خبرکےمطبق یہ ٹیکس امیر افراد پر عائد کیا جائے گا تاکہ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے آمدنی میں اضافہ کیا جا سکے اور غریبوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
خبرمیں ذرائع کےحوالےسےدعویٰ کیاگیاہےکہ ایف بی آرمیں ایک تجویز زیرغور ہے کہ زیادہ آمدنی والے تمام افراد پر سپر کورونا ٹیکس عائد کیا جائے، اس میں تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار افراد شامل ہوں گے۔
ایف بی آر کےایک اعلیٰ عہدیدارکےمطابق ایف بی آر آئندہ بجٹ تک 51 کھرب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا چاہتا ہےلیکن ایسا اسی صورت میں ہوسکےگا جب آئندہ مالی سال کے آغاز سےہی معاشی سرگرمیاں مکمل طورپربحال ہوجائیں۔ اگر کورونا وائرس جلدختم نہ ہواتوپھرویلتھ ٹیکس کی طرح کورونا ٹیکس کی تجویز زیرغور لائی جائیگی تاکہ امیروں پرعارضی طور پر یہ ٹیکس عائد کیا جا سکے۔