News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

میرپورخاص : یوٹیلیٹی اسٹورزغیرفعال ہوگئے،عوام خوارہوگئے

میرپورخاص : یوٹیلیٹی اسٹورزغیرفعال ہوگئے،عوام خوارہوگئے
اپ لوڈ :- منگل 31 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 177

ویب ڈیسک ۔۔
 
لاک ڈاؤن سےشایدکوروناوائرس توکنٹرول ہوجائےلیکن مہنگائی ایسی ڈھیٹ بلاہےکہ لاک ڈاون میں بھی بلاخوف وخطرہرطرف دندناتی پھررہی ہے۔ ایکسپریس ڈاٹ پی کےپرشائع ہونےوالی ایک خبرکےمطابو میرپورخاص میں غریب شہریوں کو یوٹیلٹی اسٹورز سے68 روپے فی کلو چینی کی فراہمی بندہوچکی ہےجس کےبعدبےچارےبازار سے90 روپے فی کلو چینی خریدنے پر مجبورہیں ۔۔ 
 
 
میرپورخاص کے مختلف علاقوں میں عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے یوٹیلٹی اسٹورز قائم ہیں جہاں سبسڈی کے ساتھ آٹا، چینی اور دالوں سمیت دیگر روزمرہ استعمال کی اشیا فروخت کی جاتی ہیں۔ چند ماہ کے دوران مہنگائی کے بڑھتے طوفان میں یہ یوٹیلٹی اسٹورز بھی غیر فعال ہو گئے ہیں۔
 
 
عوام کا کہنا ہے کہ خاص کر آٹا، چینی اور چاول جیسی اشیاء کا حصول یہاں بھی ممکن نہیں۔ غریبوں کا چینی اور آٹا دکانوں پر بیچ دیا جاتا ہے۔ شہریوں لیاقت علی ، وقار عرف برفی اور فدا حسین کا کہنا ہے کہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اربوں روپے کے بجٹ سے یوٹیلٹی اسٹورز پر سامان فراہم کیا جارہا ہےلیکن ایک ہفتے سے چکر کاٹ رہے ہیں، چینی اور آٹا نہیں مل رہا اور نہ ہی یوٹیلٹی انچارج اور عملے کا رویہ عوام سے درست ہے۔
 
 
 دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے ریٹس آگئے ہیں جن کے مطابق عوام کو تمام چیزیں بازار کی نسبت کم قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں مگرمانگ زیادہ ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.