News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

کروناوائرس ، انسانوں کےساتھ ساتھ معیشت کی جان بھی لےرہاہے

کروناوائرس ، انسانوں کےساتھ ساتھ معیشت کی جان بھی لےرہاہے
اپ لوڈ :- جمعرات 05 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 146

 ویب ڈیسک ۔۔
 
کوروناوائرس جہاں انسانوں کوماررہاہےوہیں معیشت کی جان بھی نکال رہاہے۔
 
ورلڈٹورزم ٹریول آرگنائزیشن کی رپورٹ کےمطابق دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے باعث سیاحتی صنعت کوماہانہ 47 ارب ڈالرکا نقصان ہورہا ہے۔
 
دنیا بھر سے سیاحوں نے اپنی پروازوں، ہوٹل اوردیگرتفریحی بکنگ منسوخ کرادی ہیں جس سے سیاحتی صنعت کو ماہانہ 47 ارب ڈالرکا نقصان ہورہا ہے۔ سال 2018 میں سیاحتی صنعت کا حجم 1700 ارب ڈالرتھا۔
 
رپورٹ کے مطابق ایئرلائنزکے ریونیو میں 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے، سیاحتی صنعت پر انحصارکرنے والے 14 ملک بڑی طرح متاثرہوئے ہیں، ایشیائی ملکوں میں بڑے بڑے ہوٹل خالی پڑے ہیں، چین کے 85 فیصد، ہانگ کانگ 74 فیصد، سنگاپور49 فیصد اورتھائی لینڈ میں 31 فیصد ہوٹل خالی ہیں
 
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار115 جبکہ متاثرین کی تعداد ساڑھے 90 ہزارسے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ اس متعلق سربراہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کورونا وائرس نے دنیا کوایک نا پسندیدہ صورتحال کا شکارکردیا ہے۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.