News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

ای اوبی آئی کاریٹائرڈملازمین اوربیوائوں کیلئےبڑااعلان

ای اوبی آئی کاریٹائرڈملازمین اوربیوائوں کیلئےبڑااعلان
اپ لوڈ :- سوموار 17 فروری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 394

ویب ڈیسک ۔۔
 
ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن کا ریٹائرڈ ملازمین اور ان کی بیواؤں کے لیےاہم اوربڑا اعلان ۔۔
 
ای او بی آئی کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین یا ان کی بیوائیں اپنی پنشن کے لیے ای او بی آئی کے رجسٹریشن کارڈ یا پرانے یا نئے قومی شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے ای او بی آئی کی ویب سائٹ پرموجود فہرست میں اپنا نام چیک کرسکتے ہیں یا ان دستاویزات کے ساتھ اپنی پنشن کے لیے ای او بی آئی کے نزدیکی دفتر سے رجوع کرسکتے ہیں۔
 
ای او بی آئی کے اعلان کے مطابق پنشن کی عمر کو پہنچنے والے لیکن لاعلمی کے باعث اب تک اپنی پنشن حاصل نہ کرنے والے ریٹائرڈ ملازمین یا ان کی بیواؤں کے لیے پنشن حاصل کرنے کایہ نادر موقع ہے۔ ای او بی آئی کے اس اقدام سے ہزاروں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کی بیواؤں کو پنشن کا حق حاصل ہوگا۔
 
ای او بی آئی سے تقریباً 4 لاکھ ریٹائرڈ،معذور ملازمین اور ان کی بیوائیں ماہانہ پنشن حاصل کر رہی ہیں جنہیں پنشن کی مد میں اوسطاً ماہانہ 3 ارب روپے کی خطیر رقم ادا کی جارہی ہے جب کہ حکومت نے جنوری سے کم از کم پنشن 8٫500 کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.