News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

براڈشیٹ کےنوازشریف پرالزامات ۔۔ دوطرفہ جنگ چھڑگئی

براڈشیٹ کےنوازشریف پرالزامات ۔۔ دوطرفہ جنگ چھڑگئی
اپ لوڈ :- منگل 12 جنوری 2021
ٹوٹل ریڈز :- 54

ویب ڈیسک ۔۔ براڈ شیٹ ایل ایل سی کےمالک کاوے موسوی کےشریف فیملی کی جانب سے رشوت کے لیے رابطہ کیے جانےکےالزامات کےبعدمیڈیاپرالزامات اورجوابی الزامات کاایک طوفان کھڑاہوگیاہے۔
 
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق متعدد اخبارات نے اس کہانی کو اٹھایا اور یہ سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ ٹاک شوز پر بھی مباحثوں کا محور بنی رہی۔
 
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف لگائے گئے دیگر الزامات میں اثاثے بازیاب کرانے کی فرم کے مالک کاوے موسوی نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف سے وابستہ ہونے کا دعویٰ کرنے والے ایک شخص نے ان سے 2012 میں رابطہ کیا اور ان کے خلاف تحقیقات کو روکنے کے لیے رقم کی پیش کش کی۔
 
دوسری جانب نواز شریف کےصاحبزادےحسین نوازکاکہناہےکہ براڈ شیٹ کے دعوے میں صداقت ہوتی تو لندن ہائی کورٹ اسے رد نہ کرتی۔ ان کاکہناتھاکہ کہ براڈ شیٹ کا لندن ہائی کورٹ جانا سازش تھی، جس طرح پاکستان میں بھی سازشیں کی گئیں۔ 
 
انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے معاملے کو پرکھ کر فیصلہ دیا کہ نیب اور براڈ شیٹ تنازع کا ایون فیلڈ فلیٹس سے کوئی تعلق نہیں۔
 
حسین نوازکےمطابق لندن ہائی کورٹ سے ہمارے خلاف فیصلہ آجاتا تو پی ٹی آئی حکومت نے واویلا مچا دینا تھا۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ نیب نے ہمارےاثاثے تلاش کرتےہوئے6 کروڑ ڈالر گنوا دیئے، یہ رقم ایون فیلڈ کے فلیٹس کی مالیت سے بھی زائد ہے۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.