News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

شہبازشریف اورمحمدعلی درانی کی ملاقات ۔۔ عمران خان ناراض

شہبازشریف اورمحمدعلی درانی کی ملاقات ۔۔ عمران خان ناراض
اپ لوڈ :- منگل 29 دسمبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 62

ویب ڈیسک ۔۔ مولانافضل الرحمان اورپیپلزپارٹی میں اختلاف رائےتوبہرحال موجودہے۔ استعفوں اوراسلام آبادکی جانب مارچ کےمعاملےپرپیپلزپارٹی دستخط کرچکےہیں ۔ مولانااورمسلم لیگ ن فوری استعفےدیناچاہتےتھےلیکن پیپلزپارٹی کواکاموڈیٹ کرنےکیلئےاستعفوں کوپہلےپارٹی قیادت کوجمع کرانےکافیصلہ کیاگیا۔ 
 
ان خیالات کااظہارمعروف صحافی سلیم صافی نےنجی ٹی وی کےپروگرام میں اظہارخیال کرتےہوئےکیا ۔ ان کاکہناتھاکہ مولانااورن لیگ اسلام آبادمیں دھرنےکےحق میں تھےلیکن پیپلزپارٹی کواکاموڈیٹ کرنےکیلئےاسےمارچ میں تبدیل کردیاگیا۔ اب اگرپیپلزپارٹی استعفوں کےآپشن سےپیچھےہٹ رہی ہےتوظاہرہےمولانااورمسلم لیگ ن ناراض توہونگے۔ لیکن اس کانتیجہ یہ بھی نکل رہاہےکہ نوازشریف سمجھتےہیں کہ اگرپیپلزپارٹی استعفےنہیں دیتی توان کےاستعفےبھی الٹااپوزیشن کیلئےنقصان کاباعث ہونگے۔ اس لئےممکنہ طورپرن لیگ بھی سینیٹ الیکشن سےپہلےاستعفےنہیں دےگی ۔ تاہم حتمی فیصلہ یکم جنوری کوجاتی امرالاہورمیں پی ڈی ایم اجلاس میں ہوگا۔ 
 
دوسری طرف محمدعلی درانی کی شہبازشریف سےملاقات کےبعدپی ٹی آئی کی صفوں میں نظرآنےوالااعتمادبےجانہیں لگتا۔ بقول سلیم صافی وزیراعظم عمران خان نےمحمدعلی درانی اورشہبازشریف کی ملاقات رکوانےکیلئےپورازورلگایالیکن وہ اس ملاقات کورکوانےمیں کامیاب نہیں ہوسکے۔ اس ملاقات کومیڈیاپربھی بھرپورکوریج ملی ۔ 
 
چکوال میں وزیراعظم عمران خان کااین آراوکےحوالےسےسخت لب ولہجہ بھی شایداسی ملاقات کاردعمل تھا ۔ عمران خان اورپنجاب حکومت کےپورازورلگانےکےباوجودشہبازشریف اورمحمدعلی درانی کی ملاقات کاہوجانااس بات کوظاہرکرتاہےکہ معاملات کس طرف جارہےہیں اورعمران خان کی بےچینی کی وجہ کیاتھی ؟

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.