نقل کےباوجودکون ہےجومسلسل فیل ہورہاہے؟

ویب ڈیسک ۔۔ نالائق طالبعلم نقل کےباوجود فیل ہو رہا ہے۔
ان خیالات کااظہارامیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکیا۔ وہ لکی مروت میں جلسہ عام سےخطاب کررہےتھے۔
سراج الحق کاکہناتھاکہ جماعت اسلامی اور پی ڈی ایم کی سیاست میں فرق ہے، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی انگریز سامراج کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، ایک طرف بلاول اور دوسری طرف مریم نواز ہوں تو اسلام کونافذ نہیں کیا جا سکتا، پی ڈی ایم میں شامل نہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ ان کا عوام کو دھوکے میں رکھنا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں تیاری نہیں تھی، تیاری نہیں تھی تو امتحان میں کیوں بیٹھے، اگر تیاری نہیں تھی تو وزارت عظمیٰ کیوں لی، یہ ناکارہ طالبعلم عمران خان اور ان کی کابینہ نقل کے باجود فیل مسلسل فیل ہورہےہیں ۔