News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

کراچی واقعہ : انکوائری رپورٹ پی ڈی ایم کیلئےخطرہ قرار؟

کراچی واقعہ : انکوائری رپورٹ پی ڈی ایم کیلئےخطرہ قرار؟
اپ لوڈ :- بدھ 11 نومبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 121

مسلم لیگ (ن) کے قائد اورسابق وزیراعظم نواز شریف نے کراچی واقعے سے متعلق فوج کی انکوائری رپورٹ مسترد کرتےہوئے کہاہےکہ   انکوائری رپورٹ اصل حقائق پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔
 
ٹوئٹرپراپنےپیغام میں نواز شریف نے کہا کہ 'خود کو بچانے کے لیے جونیئر افسران کو قربان کرنے کی یہ روش قابلِ مذمت ہے'۔
 
واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کراچی واقعے میں ملوث سندھ رینجرز اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے افسران کو معطل کردیا گیا ہےاورمزیدایکشن کیلئےمعاملہ جی ایچ کیوکوبھجوادیاگیاہے۔
 
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔   انہوں نے کہا تھا کہ 'جمہوری طریقہ کار یہ ہی ہے کہ جو بھی غلطی ہو تو اس کی تحقیقات ہو اور متعلقہ افراد کے خلاف ایکشن لیا جائے'۔ بلاول بھٹو زرداری نےامید ظاہر کی تھی کہ یہ سلسلہ آگے بھی چلے گا۔
 
 حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نےفوج کی انکوائری رپورٹ کاخیرمقدم کرتےہوئےاسےجمہوری قوتوں کی فتح قرار دیا ہے۔
 
انکوائری رپورٹ کوجہاں بلاول بھٹواورپی ڈی ایم کےسیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین خوش آئندقراردیاہےوہیں سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سےاسےیکسرمستردکردیاجانااورمولانافضل الرحمان کی جانب سےاس پرمکمل خاموشی نےسیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑدی ہے۔ کچھ لوگوں کےخیال میں اس سےپی ڈی ایم اتحادکوخطرہ لاحق ہوسکتاہےلیکن غیرجانبدارتجزیہ کاروں کےخیال میں فی الحال پی ڈی ایم اتحادکےٹوٹنےکاکوئی خطرہ نہیں ۔ ایسااگرہوتابھی ہےتووہ نوازشریف کےبیانئیےیاپھرسینٹ الیکشن رکوانےکیلئےسندھ اسمبلی توڑنےکےمعاملےپرہوسکتاہے۔ اس لئےفی الحال یہ اتحادتمامترخطرات کےباوجودبرقراررہےگااورسیاست کےمیدان میں نیابھونچال گلگت بلتستان الیکشن کےبعدآئےگا۔ واضح رہےکہ جی بی الیکشن میں حکومت کی جانب سےدھاندلی وفاقی حکومت کوکمزوراوراپوزیشن اتحادکومزیدمضبوط بناسکتی ہے۔

ٹیگز

Muhammad Zaheer

The author is a journalist. He is currently working for a news channel.

Muhammad Zaheer مزید تحریریں

Muhammad Zaheer

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.