News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

منی لانڈرنگ کیس : شہبازشریف اورجج میں دلچسپ مکالمہ

منی لانڈرنگ کیس : شہبازشریف اورجج میں دلچسپ مکالمہ
اپ لوڈ :- منگل 27 اکتوبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 116

ویب ڈیسک ۔۔ احتساب عدالت لاہورمیں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کےدوران شہبازشریف اورجج جوادالحسن کےدرمیان دلچسپ مکالمہ ہوا،جس میں دونوں طرف سےہلکےپھلکےلیکن مزاح سےبھرپورجملوں کاتبادلہ ہوا۔
 
سماعت کےدوران جج صاحب نےشہبازشریف کومخاطب کرتےہوئےکہا کہ آج آپ کےخلاف ایک ریفرنس ختم کرنےکی درخواست بھی آئی ہوئی ہے۔ جس پرشہبازشریف بولےکہ دیکھ لیں کہیں ایسانہ ہوکہ نیب اپنی بات سےمکرجائے۔ صاف پانی کیس میں بھی یہ کیس ختم کرنےکی بات کرکےمکرگئےتھے۔ 
 
فاضل جج نےکہاکہ شایدیہ بارہ عددپلاٹوں کی الاٹمنٹ کاکیس میں جس میں نیب کوآپکےخلاف شواہدنہیں ملے۔ اس بات پرشہبازشریف بولےکہ ریفرنس ختم کرکےنیب مجھ پرکوئی احسان نہیں کررہا۔ ان کابس چلےتوپورےملک کےکیسزمجھ پرڈال دیں ۔ 
 
اس موقع پر شہباز شریف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن ٹرین ان کا منصوبہ ہے، منصوبے میں قومی خزانے کے اربوں روپے بچائے، اس منصوبے کو چار سال تک جان بوجھ کر روکا گیا۔
 
شہباز شریف نے کہا کہ 72 سال میں پہلی بار بڈنگ انتہائی سستی کروائی اور 81 ارب روپے کی رقم بچائی۔

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.