News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

کیاحکومت اور مسلم لیگ ن میں لڑائی کانیاراونڈ شروع ہونےوالاہے؟

کیاحکومت اور مسلم لیگ ن میں لڑائی کانیاراونڈ شروع ہونےوالاہے؟
اپ لوڈ :- سوموار 20 جنوری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 177

سیاسی تجزیہ کار۔۔
 
ایسالگ رہاہےکہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی اتفاق رائےسےمنظوری ہوتےہی حکومت اورمسلم لیگ ن کےدرمیان ایک بارپھرسےنااتفاقی کےسائےچھاگئےہیں اوردونوں کےدرمیان مستقبل قریب میں سیاسی لڑائی کاایک نیاراونڈ شروع ہونےوالاہے۔ 
 
جی ہاں ، ایک خبرکےمطابق پنجاب حکومت نےنوازشریف کی جانب سےبھجوائی گئی میڈیکل رپورٹس کومستردکردیاہے۔ خبرکےمطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سےپنجاب حکومت کوبھجوائی گئی میڈیکل رپورٹ ان کے برطانوی معالج کے بجائے برطانیہ کے کسی نجی ڈاکٹرسے تیارکرانے کے بعد حکومت پنجاب کوبھجوائی گئی ہے۔ 
 
نجی ٹی وی کی خبرکے مطابق بھجوائی گئی طبی رپورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خون کے پلیٹ لیٹس کی تفصیلات موجود ہی نہیں جس کے علاج کیلئےوہ لندن گئے تھے۔ واضح رہے کہ نوازشریف کو پاکستان سے لندن جانے کی اجازت ان کی پلیٹ لیٹس میں غیر معمولی کمی کی وجہ سے دی گئی تھی ۔ پنجاب حکومت کاکہناہےکہ لندن میں پلیٹ لٹس کی کمی  کے حوالے سے4 بار ڈاکٹر سے چیک اپ کرائے گئے، لندن کے کارڈیالوجسٹ نے بھی نوازشریف کے دل کے ٹیسٹ کرانے کی تجویزدی تھی، اس کارڈیالوجسٹ کی رپورٹ بھیجی جانے والی طبی رپورٹ میں شامل نہیں جس کی بنیاد پررپورٹ مسترد کردی گئی ہے۔ 
 
خبرکےمطابق لندن کےماہرکارڈیالوجسٹ ڈاکٹر سائمن بریٹ ووڈ نے گائز اسپتال میں نواز شریف کا معائنہ کرکےانجیو پلاسٹی تجویز کی اوراس پروسیجر کے دوران خطرات سےآگاہ کیا۔ کہاجاتاہےکہ نوازشریف اور انکے صاحبزادے ان خطرات کی وجہ سے کشمکش کا شکار ہیں۔ اب دیکھیں آنےوالےدنوں میں اس حوالےکیاپیشرفت سامنےآتی ہے۔ میڈیکل رپورٹ مستردہونےکےبعددیکھنایہ کہ اپنی ضمانت میں توسیع کیلئےاورپنجاب حکومت کی جانب سےگرین سگنل کیلئےشریف فیملی کیاقدم اٹھاتی ہے؟ 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.