News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

عمران خان کاسب سےبڑامسئلہ کیاہے؟

عمران خان کاسب سےبڑامسئلہ کیاہے؟
اپ لوڈ :- بدھ 12 دسمبر 2019 اپ ڈیٹ :- بدھ 25 دسمبر 2019
ٹوٹل ریڈز :- 729

مائی نیم ازریمبوریمبو،جان ریمبو،سلویسٹرسٹیلیون۔۔

دوستو،جس طرح یہ ڈائیلاگ بولنےسےمیں ریمبونہیں بن گیا،اسی طرح جعلی الیکشن کےذریعےحکومت میں آنےسےکوئی وزیراعظم نہیں بن جاتا،جیسےبیچارےعمران خان ۔

وزیراعظم بننےکی اچھی ایکٹنگ کررہےہیں لیکن وہ شاید یہ نہیں جانتے کہ انکی چلائی ہوئی ڈبہ فلم سینماگھروں میں لگتےہی بری طرح سےپٹ گئی ہے،اب بھلےوہ اورانکےساتھی اداکارجتنےمرضی ڈائیلاگ بولیں ، جیسی چاہیں بڑھکیں لگائیں ،اپوزیشن کےخلاف ایکشن دکھائیں یاعوام کورومانٹک گیت سناکراپنےجال میں پھانسنےکی کوشش کریں، سب بےکارہے,کیونکہ جعلی فلموں کےنصیب میں سینماگھروں کی رونق نہیں بلکہ بندڈبوں کی تاریکی لکھی ہوتی ہے۔

خانصاحب۔۔جانتےہیں آپ کاسب سےبڑامسئلہ کیاہے؟

قول و فعل کاتضاد۔۔

کبھی کبھی لگتا ہے مشہورفلمی گیت جب بھی چاہیں اک نئی صورت بنالیتےہیں لوگ ۔۔ ایک چہرےپرکئی چہرےسجالیتےہیں۔۔عمران خان کوسامنےرکھ کرلکھاگیاہے۔۔عمران خان چہرہ ہی نہیں،سوچ بدلنےپربھی مہارت رکھتےہیں ۔ یعنی پل میں تولہ پل میں ماشہ  ۔۔
حکومت میں آنےسےپہلےبیرونی قرضوں بارےکیاکچھ کہاکرتےتھے؟ ’’خودکشی کرلوں گا،کسی کےآگےہاتھ نہیں پھیلاوں گا۔۔لیکن حکومت ملتےہی ہوش ٹھکانےآگئے۔۔اب یہ حال ہےکہ ملکوں ملکوں صدالگاتےپھررہےہیں ۔۔ دےجاسخیاراہ خدا۔تیرااللہ ہی بوٹالائےگا۔

کہتےہیں ،کسی کرپٹ کونہیں چھوڑوں گا،سب کوجیل میں ڈالوں گا۔۔ عمران خان جب دوسروں کوکرپٹ ، چوراورڈاکوکہتےہیں تواپنےاردگردنظرنہیں ڈالتے۔ وہ یہ بھی بھول جاتےہیں جسےوہ پنجاب کاسب سےبڑاڈاکوکہتےتھے آج ان کی آشیربادسےپنجاب اسمبلی کاسپیکرہے۔ دوسری جماعتوں سےنکالےہوئےیاخودنکلےہوئےآج تحریک انصاف میں سیاسی پناہ لئےبیٹھےہیں۔۔
مبینہ طورپرآپ نیب پردباوڈالتےہیں کہ اپوزیشن سےتعلق رکھنےوالےسیاستدانوں کےخلاف کارروائی کرےلیکن خوداپنی پارٹی کے’’ملزموں‘‘کو’’مرغی کی طرح‘‘ پروں میں چھپائےبیٹھےہیں ۔لوگ پوچھتےہیں جب آپ اورآپکےوزراپرنیب کیسزہیں توچیئرمین نیب سےملناچہ معنی دارد؟
ذہن پرزورڈالئے،ایک ہی جواب آئےگا،
قول اورفعل کاتضاد
 وزارت عظمیٰ کاحلف اٹھانےسےپہلےکی آپکی تقریروں اورآپکےآج کل کےبیانات نمابڑھکیں سننےکےبعدکون کافرآپکی باتوں پریقین کرےگا،آج آپکی حکومت میں نیب صرف اپوزیشن کےخلاف سرگرم عمل ہے،دوسری طرف آپ کابنایاہواخیبرپختونخوااحتساب بیوروقومی خزانےکوچوراسی کروڑروپےکاچونالگاکربندکردیاگیا۔۔ہےکوئی پوچھنےوالا؟ نہیں ناں۔۔قول اورفعل کاتضاد؟

ایک طرف خیبرپختونخوامیں پولیس کوتبدیل کرنےکےبڑےبڑےدعوےلیکن جب وہی کام پنجاب میں کرنےکی باری آئی توہاتھ کھڑے۔ پنجاب پولیس اصلاحات کمیٹی کےسربراہ ناصردرانی کیوں آپ کوچھوڑکربھاگے،

پھربھی کہتےہوکہ ہم وفادارنہیں،ہم وفادارنہیں توتوبھی تودلدارنہیں۔۔

یوٹرن تواچھےہوتےہیں

 
 

ساری باتیں چھوڑیں وہ شیخ رشیدجسےآپ اپناچپڑاسی بھی نہیں رکھناچاہتےتھے،آج آپ کاچیف ایڈوائزراورگھاٹ گھاٹ کاپانی پینےوالافوادچودھری آپکاترجمان۔۔اوراس سب پرتبدیلی کےدعوے۔۔ خان صاحب ، اتنی نہ بڑھا پاکی داماں کی حکایت ۔ دامن کوزرا دیکھ زرا بند قبادیکھ

انگریزی ادب کےمشہورپلےرائٹ شیکسپیرکےڈراموں کےہیروبھی بڑے کامیاب لوگ تھے۔لیکن اپنی بشری کمزوریوں اورغلط فیصلوں کےباعث برےانجام سےدوچارہوئے،

ہےاہل دل کےلئےاب یہ نظم بست و کشاد

کہ سنگ خشت مقیدہیں اورسگ آزاد

،اپنااپنے گھروالوں اوراپنےملک کابہت خیال رکھیں پھر ملیں گے.. اللہ حافظ

نوٹ: دوستو،یہ مضمون ویڈیوکی شکل میں یوٹیوب پربھی دستیاب ہے،لنک نیچےدیاگیاہے۔۔

(https://www.youtube.com/watch?v=bWjnQ8z-KOk&t=6s)

 

Muhammad Zaheer

The author is a journalist. He is currently working for a news channel.

Muhammad Zaheer مزید تحریریں

Muhammad Zaheer

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.