News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

وزیراعظم کس بیمارکاعلاج کرواناچاہتےہیں ؟

وزیراعظم کس بیمارکاعلاج کرواناچاہتےہیں ؟
اپ لوڈ :- سوموار 11 جنوری 2021
ٹوٹل ریڈز :- 59

ویب ڈیسک ۔۔ وزیر اعظم عمران خان کےمطابق انہوں نےپاکستان میں سول منتخب حکومت کے دور میں فوج کو اس طرح نشانہ بناتے نہیں دیکھاجس طرح اب کیاجارہاہے، لیکن اطمینان رکھیں ان کا علاج ہونے والا ہے۔
 
اسلام آباد میں سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 'فوج کے خلاف زبان استعمال کرنے والےدراصل فوج کواکسارہےہیں کہ وہ ایک منتخب حکومت کو گرا دے، کبھی پاکستان میں سول منتخب حکومت کے دور میں فوج کو اس طرح نشانہ بناتے نہیں دیکھا، اپوزیشن کی کوشش یہ ہے کہ فوج کو اتنا مجبور کرے اور اس پر دباؤ ڈالے کہ وہ جمہوری حکومت کو گرا دے'۔
 
انہوں نے کہا کہ 'پہلے اپوزیشن سمجھتی رہی کہ حکومت ختم ہوجائے گی لیکن جب حکومت مشکل صورتحال سےنکل آئی تواب وہ مایوسی میں ایسی باتیں کر رہے ہیں لیکن کوئی بات نہیں،ان کا علاج ہونےوالا ہے'۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.