News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

شیخ رشید ستاروں کاحال بتانےلگے ۔۔

شیخ رشید ستاروں کاحال بتانےلگے ۔۔
اپ لوڈ :- ہفتہ 02 جنوری 2021
ٹوٹل ریڈز :- 67

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ جو بھی آرمی اور دیگر اداروں کے خلاف زبان استعمال کرے گا اس کے خلاف 72 گھنٹوں میں کارروائی ہو گی۔
 
وزیرداخلہ شیخ رشیدنےان خیالات کااظہارراولپنڈی میں میڈیاسےبات کرتےہوئےکیا۔کہتےہیں پیپلز پارٹی جیت گئی ہےاورپی ڈی ایم ہارگئی، پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کو گھٹنےٹیکنے پر مجبور کردیا۔ بلاول سمجھدار ہےاس نے اچھا کھیلا، وہ اپنے لیے اچھا راستہ نکالنے جا رہا ہے۔
 
 مولانا فضل الرحمان کے حوالے سےوفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا کےستارے گردش میں ہیں، ان کی سیاست الٹ گئی ہے، ان کے چہرے کی ہوائیاں اڑ ی ہوئی ہیں۔ فضل الرحمان ایک عالم اور قابل احترام ہیں لیکن انہیں اسلام اور اسلام آباد کے احترام کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے، وہ اسلام کی باتیں کریں،اسلام آباد کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔
 
 وزیر داخلہ کا کہناتھا جس دن پی ڈی ایم والے لانگ مارچ کی تاریخ بتائیں گے اسی دن ہم انہیں سیاسی قانونی حق جتائیں گے۔
 
شیخ رشیدنےکہا کہ جو بھی آرمی اور دیگر اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے گا تو اس کے خلاف 72 گھنٹے میں کارروائی ہو گی، 72 سے 73واں گھنٹہ نہیں ہو گا۔
 
نیب کےحوالےسےوزیرداخلہ نےکہاکہ نیب سابق ادوارمیں ختم نہیں ہواتواب بھی ختم نہیں ہوگا۔  سورج مشرق کے بجائے مغرب سے تو نکل سکتا ہے لیکن عمران خان سرنڈر نہیں کرے گا، این آر او نہیں دے گا۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.