News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

.."پی ڈی ایم کااہم اجلاس :"وہ نہ مانےتوہم مان جائیں گے

..
اپ لوڈ :- جمعہ 01 جنوری 2021
ٹوٹل ریڈز :- 76

ویب ڈیسک ۔۔ پی ڈی ایم کااہم ترین سربراہی اجلاس آج سال نوکےپہلےروزنوازشریف کی رہائش گاہ جاتی امرالاہورمیں ہورہاہےجس میں پارلیمان سےاجتماعی استعفوں اور آئندہ آنے والے دنوں میں قومی وصوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کی متعدد نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے معاملے پریکسان موقف اختیارکرنےپرتبادلہ خیال ہوگا۔
 
یادرہےکہ بدھ کواسلام آباد میں رات گئے ہونے والے اجلاس کے بعد پی ڈی ایم کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اورمریم نواز نے اعلان کیا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ایک موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ استعفوں اور آنے والے انتخابات میں شرکت کے معاملے پر اپنا نقطہ نظر پیش کریں جس کے بعد وہ اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔
 
نواز شریف نے بھی لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعےاس ملاقات میں شرکت کی تھی جس میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے حکومت مخالف مہم کےسلسلےمیں بڑے پیمانے پر استعفے دینےپرپیپلز پارٹی کی ہچکچاہٹ کے تناظر میں مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
 
مولانا فضل الرحمٰن کے مطابق پی ڈی ایم رہنما اپنی میٹنگ میں اہم امور کے بارے میں 'حتمی فیصلے' کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔
 
یہاں قارئین کی اطلاع کیلئےعرض ہےکہ جیونیوزکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں مسلم لیگ ن کےسینئررہنماراناثنااللہ یہ کہہ چکےہیں کہ وہ استعفوں کےمعاملےپرپیپلزپارٹی کومنانےکی بھرپورکوشش کرینگےلیکن اگروہ نہ مانی تو ہم مان جائیں گے ۔ کیونکہ موجودہ سیاسی صورتحال کےتناظرمیں پی ڈی ایم اتحادکوبرقراررکھنااستعفےدینےسےزیادہ اہم ہے،استعفےدینےکامرحلہ توبعدمیں بھی آسکتاہے۔ 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.