News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

پیپلزپارٹی کامشکوک رویہ : کیادال میں کچھ کالاہے؟

پیپلزپارٹی کامشکوک رویہ : کیادال میں کچھ کالاہے؟
اپ لوڈ :- بدھ 21 اکتوبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 113

کیادال میں کچھ کالاہے؟
حالات پرگہری نظررکھنےوالےسیاسی پنڈتوں کاخیال ہےکہ پیپلزپارٹی کی میزبانی میں کراچی میں ہونےوالےپی ڈی ایم کےجلسےسےنوازشریف کاخطاب نہ کرنادراصل نوازشریف کےاس بیان کی تصدیق ہےکہ ہرکوئی میرےبیانئےکابوجھ نہیں اٹھاسکتا۔ اس سےصاف ظاہرہوتاہےکہ پیپلزپارٹی آگےچل کرشایداسٹِیبلشمنٹ کےخلاف وہ سخت موقف اختیارنہ کرسکےجومسلم لیگ ن یاجےیوآئی کرنےکےموڈمیں ہے۔ 
 
اس دلیل کوتقویت اس بات سےبھی ملتی ہےکہ کراچی میں کیپٹن صفدرکی پراسراراندازمیں گرفتاری کےردعمل میں پی ڈی ایم قیادت کی پریس کانفرنس میں نہ توبلاول بھٹوموجودتھےاورنہ وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ ، حالانکہ دونوں کراچی ہی میں موجودتھے۔ کہتےوالےکہتےہیں کہ پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت دراصل اس غیرمرئی مخلوق کےدباومیں آگئی تھی جس نےکیپٹن صفدرکوان کےہوٹل کاکمرہ توڑکرگرفتارکروایاتھا ۔ اس طرح یہ سوال بہرحال پوچھاجاناچاہیےکہ کیوں اس پریس کانفرنس میں بلاول بھٹواورمرادعلی شاہ غائب تھے اوریہ کہ خودکوبلوچ قبائلی سردارکہلوانےوالےزرداری کیوں اپنےگھرآئی مہمان سےہونےوالی بدسلوکی پرخاموش رہے؟ 
 
بلاول بھٹوزرداری اورمرادعلی شاہ منظرعام پرآئےبھی تواگلےروزجب بات ہاتھ سےنکل گئی اورکیپٹن صفدرکی گرفتاری کیلئےایک ادارےکی جانب سےمبینہ طورپردباوڈالنےاورتضحیک کانشانہ بنائےجانےکےخلاف آئی سندھ سمیت صوبےکےمتعددپولیس افسران نےاحتجاجاً چھٹی پرجانےکااعلان کردیا۔مرادعلی شاہ اوربلاول بھٹوکی پریس کانفرنسزمیں کسی نےان افرادکانام نہیں لیاجوصبح چاربجےآئی جی صاحب کےگھرآئےاورانہیں اپنےساتھ لےگئےاورکیپٹن صفدرکی گرفتاری کیلئےان پردباوڈالا۔ حقائق کوچھپانےکی اسی روش نےہمارےاداروں کوتباہی کےدہانےپرلاکھڑاکیاہے،اداروں کی ساکھ بحال کرنےکیلئےضروری ہےکہ کسی کومقدس گائےنہ بنایاجائےبلکہ صحیح معنوں میں آئین کےتابع بنایاجائے۔
 
حقائق پرپردہ ڈالنےاورغیرمرئی دباوبرداشت کرنےکی روش برقراررکھی گئی تو شیخ رشیدکی اس بات میں وزن لگتاہےکہ پیپلزپارٹی کبھی سندھ اسمبلی نہیں توڑےگی کیونکہ ایساکرنےسےوہ بظاہربہت کچھ کھودےگی جوممکن ہےدوبارہ حاصل کرنےکیلئےاسےدانتوں پسینہ آجائے۔
 

ٹیگز

Muhammad Zaheer

The author is a journalist. He is currently working for a news channel.

Muhammad Zaheer مزید تحریریں

Muhammad Zaheer

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.