News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

کیپٹن صفدرکی گرفتاری پرسندھ پولیس کابیان آگیا

کیپٹن صفدرکی گرفتاری پرسندھ پولیس کابیان آگیا
اپ لوڈ :- سوموار 19 اکتوبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 85

ویب ڈیسک ۔۔ سندھ پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسابق وزیراعظم نوازشریف کےداماد کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کو قانون کے مطابق قرار دے دیا۔
 
سندھ پولیس کےآفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی ہے۔
سندھ پولیس کا کہنا ہےکہ کیپٹن صفدر کے معاملے پر تفتیش غیر جانبدار اور میرٹ پر ہوگی۔
 
سندھ پولیس نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے متعلق اس ٹوئٹ کو تقریباً آدھے گھنٹے بعد ڈیلیٹ کردیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی میں پولیس نے نجی ہوٹل سے گرفتار کیا۔
 
کیپٹن صفدر پر مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا، ان پر مزار قائد کے تقدس کو پامال کرنے کا الزام ہے۔ ان کےخلاف جان سےماردینےکی دھمکیاں دینےکاالزام بھی عائدکیاگیاہے۔ مقدمہ ایک شہری وقاص احمدکی مدعیت میں درج کیاگیاہے۔ 

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.