News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

تحریک انصاف ۔۔ جیڑا پنو، لال اے

تحریک انصاف ۔۔ جیڑا پنو، لال اے
اپ لوڈ :- ہفتہ 13 اپریل 2019
ٹوٹل ریڈز :- 355

گرمیاں آتےہی مارکیٹ میں تربوزآجاتےہیں ۔ آپ کوجگہ جگہ سڑک کنارےتربوزوں کےڈھیرنظرآئیں گے،کبھی آپ کادل

 

تربوزخریدنےکوچاہےاورآپ تربوزوالےکےپاس جاکرمیٹھےاورلال تربوزکاتقاضاکریں تووہ ایک جملہ بولےگا: "پاجی

 

جیڑاپنولال اے"۔ یعنی جس مرضی کودیکھیں لال ہی نکلےگا۔

 

کچھ ایساہی حال ہےتحریک انصاف کا۔ ایک سےبڑھ کرایک آئٹم ہے،جیڑاپنولال اے۔اپنےروحانی گروعمران خان سےاکتساب

 

فیض کرکےسارےکےسارےوزراایسی ایسی خدالگتی بات کرتےہیں کہ ان کےہاتھوں پربیعت کرنےکوجی چاہتاہے۔

 

ابھی چندروزہوئےآبی وسائل کےوفاقی وزیرفیصل واوڈانےاتنابڑادعویٰ کردیاکہ سب حیران ہوکران کامنہ تکنےلگے۔ کہتےہیں

 

چندہفتےٹھہرجائیں،پھرپاکستان میں نوکریاں بارش کی طرح برسیں گی،پان اورٹھیلےوالےآوازیں لگالگاکرکہیں کہ بھیاٹیکس

 

لےلوٹیکس ۔۔ ساتھ ہی واڈاصاحب نےیہ بھی کہاکہ اگرایسانہ ہوتوان کی تکابوٹی کردی جائے۔

 

اسی پربس نہیں ، فیصل واوڈانےاپنےپہلےدعوےکےچندروزبعدٹویٹ کی کہ حکومت کچھ دنوں میں ایک ارب نوکریوں

 

کااعلان کرنےوالی ہے۔

 

تحریک انصاف کےوزیرمملکت حماداظہرسوشل میڈیاپرواڈاکی "عزت افزائی"ہوتےدیکھ کرانہیں ریسکیوکرنےمیدان میں

 

آگئےاورانہوں نےبھی ایک لمبی چھوڑدی ۔ صحافی کےسوال کاجواب دیتےہوئےکہاکہ واڈاصاحب نےنوکریوں کی بات

 

سمندرسےتیل نکلنےکےحوالےسےکی تھی ۔

 

ہےناں ، ایک سےبڑھ کرایک آئٹم ؟؟

 

:کچھ بھی بولتےہیں اورسوچتےہیں کہ

 

بک رہاہوں جنوں میں جانےکیاکیاکچھ

کچھ نہ سمجھےخداکرےکوئی

 

حماداظہرصاحب شایدبھول گئےکہ ان کےروحانی گرونےزیرسمندرتیل اورگیس کےذخائرملنےکی بات کرکےایک دم سےچپ

 

سادھ لی تھی ۔ ہوسکتاہےانہیں کسی نےکہاہوکہ آغازہی میں اتنابڑادعویٰ مبالغہ آرائی کےزمرےمیں آتاہے،ایسانہ ہوکہ بعدمیں اس پربھی یوٹرن لیناپڑے ۔۔

 

خیریوٹرن لیناکونساشرم کی بات ہے،ایساکرناتولیڈرشپ کی نشانی ہے۔ شہریارآفریدی کوبھول گئے،موصوف نےاسلام آبادمیں کسی تقریب سےخطاب کرتےہوئےکہ ایسی بات کردی کہ گھرگھرتشویش کی لہردوڑگئی ۔ کہنےلگےاسلام آبادکےتعلیمی اداروں میں پچھترفیصد طلبامنشیات استعمال کرتےہیں ۔ یہ ایسابیان تھاکہ تعلیمی اداروں کےساتھ ساتھ اسلام آبادکےہرگھرمیں کھلبلی مچ گئی ۔ اس بیان کےاگلےہی روزاینٹی نارکوٹکس فورس کےسربراہ نےوزیرمملکت کےبیان کی سختی سےتردیدکردی ۔ عجب اتفاق تھا کہ کوئی کرامت کہ شہریارآفریدی کےاس بیان کےچندروزبعدشہریارآفریدی کےبھتیجےکوپولیس نےآدھاکلومنشیات کےساتھ گرفتارکرلیا۔ اس پرکسی نےدلچسپ تبصرہ کرتےہوئےکہاکہ اچھااب سمجھےکہ شہریارآفریدی کیسےاتنےوثوق سےکہہ رہےتھےکہ اسلام آبادکےپچھترفیصدطلبامنشیات استعمال کرتےہیں ۔

 

 

 

 

 

   

Muhammad Zaheer

The author is a journalist. He is currently working for a news channel.

Muhammad Zaheer مزید تحریریں

Muhammad Zaheer

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.