News Makers

تازہ ترین

پی ایس ایل فائیو : پشاورزلمی کےغیرملکی کھلاڑیوں اردو زبان بولنے لگے

پی ایس ایل فائیو : پشاورزلمی کےغیرملکی کھلاڑیوں اردو زبان بولنے لگے
اپ لوڈ :- منگل 11 فروری 2020 اپ ڈیٹ :- منگل 11 فروری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 45

ویب ڈیسک
 
پاکستان سپر لیگ فائیومیں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کےبرعکس پشاورزلمی کےکھلاڑی کافی پرجوش دکھائی دےرہےہیں ۔
 
باالخصوص غیرملکی کھلاڑیوں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔
 
واضح رہےکہ پشاورزلمی لاہورقلندرکےبعدپاکستان سپرلیگ کی  دوسری سب سےمقبول ٹیم ہے۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور انگلش آل راؤنڈر لیام ڈاسن کے بعد اب ٹام بینٹن نےپاکستانیوں تک اپنےجذبات پہنچانےکیلئےاردو میں ٹوئٹ کیا ہے۔
 
ٹام بینٹن نے ٹوئٹر پر شائقین کا احوال پوچھنے کے بعد دریافت کیا کہ کیا شائقین پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی کے چھکے چوکوں کے لیے تیار ہیں۔
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔
 
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان آنے کیلئےتیار ہوں اور اپنا سامان پیک کررہاہوں ۔
 
اس سے قبل انگلینڈ کے لیام ڈاسن نے بھی پاکستانیوں سےپوچھاتھا کہ کیا وہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن میں اسٹیڈیم بھرنے آئیں گے۔
 
انہوں نے کہا کہ چپلی کباب اور دم پخت کا سوچ کرمنہ میں پانی آ رہا ہے۔
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔
 
اورسب سےبڑھ کرپاکستانیوں کےہردلعزیزپشاور زلمی کے کپتان ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستانی عوام کے نام پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان میں اپنے راستے پر ہوں۔
 
انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن پاکستانی عوام کے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔
 
 
 
 
 

 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.