News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
306869
  • اموات 6424
  • سندھ 134243
  • پنجاب 98487
  • بلوچستان 14499
  • خیبرپختونخوا 37387
  • اسلام آباد 16207
  • گلگت بلتستان 3513
  • آزاد کشمیر 2533

 

عمراکمل : ٹیم سےآوٹ لیکن خبروں میں ایک مرتبہ پھران

عمراکمل : ٹیم سےآوٹ لیکن خبروں میں ایک مرتبہ پھران
اپ لوڈ :- اِتوار 02 فروری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 125

ویب ڈیسک ۔۔
 
قومی کرکٹ ٹیم سےآوٹ لیکن خبروں میں ان رہنےوالےبلےبازعمراکمل نےایک بارپھرایسی حرکت کی ہےجوتمام چینلزپرٹاک آف دی ٹاون بنی ہوئی ہے۔
 
جی ہاں ۔۔ کرکٹرعمراکمل نےقومی ٹیم کیلئےلئےجارہےفٹنس ٹیسٹ کےدوران مبینہ طورپرنہ صرف بداخلاقی کامظاہرہ کیابلکہ پی سی بی سٹاف سےبدتمیزی بھی کی۔ ان کی اس حرکت پر ان کے خلاف ایکشن لینے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ جیو نیوز کے مطابق عمر اکمل نے فٹنس ٹیسٹ کے دوران کپڑے اتار کر کہا کہ دیکھ لیں کہاں ہے چربی ،اس دوران کھلاڑی نے سٹاف کے ساتھ بدتمیزی بھی کی ۔پی سی بی ذرائع کےمطابق عمر اکمل نے فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد ایسی حرکت کی ،جس پر سٹاف نے پی سی بی کے اعلیٰ حکام کو شکایت لگائی ۔اعلیٰ عہدیداران عمر اکمل کے رویے سے نا خوش ہیں اور وہ ایکشن کے بارے میں جائزہ لے رہے ہیں ،بتا یا جا رہا ہے کہ عمر اکمل کے ماضی کے ریکارڈ کو دیکھ کر پی سی بی ا ن کےخلاف اگلےچندروزمیں سخت ایکشن لئےجانےکاامکان ہے۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.