News Makers

پشاوردھماکا :-دیرکالونی پشاورکےمدرسےمیں دھماکا،7افرادشہید،112سےزائدزخمی
پشاوردھماکا :-دھماکاٹائم ڈیوائس کےذریعےکیاگیا ، پولیس حکام
پشاوردھماکا :-دھماکےکےوقت مدرسےکےہال میں ایک ہزارسےزائدافرادہال میں موجودتھے
پشاوردھماکا :-دھماکاخیزموادمیں چھرےبھی تھے،یہ موادایک بیگ میں رکھاگیاتھا ، اےآئی جی
پشاوردھماکا :-دھماکاکسی بڑےمنظم گروپ کی کارروائی لگتاہے ، اےآئی جی
پشاوردھماکا :-دھماکےکی جتنی مذمت کی جائےکم ہے ، وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز
پشاوردھماکا :-دھماکےمیں بیرونی ہاتھ کوخارج ازامکان قرارنہیں دیاجاسکتا ، کامران بنگش
پشاوردھماکا :-پشاور دھماکے نے انتہائی رنجیدہ کردیا ہے: مریم نواز
پشاوردھماکا :-جن ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں، انکے دُکھ کا تصور اور ازالہ ممکن نہیں،مریم نواز
شہبازشریف :-شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست خارج
شہبازشریف :-نیب کی درخواست پرسپریم کورٹ کے2رکنی بنچ نےسماعت کی
شہبازشریف :-مشکوک ٹرانزیکشنز کرپشن کے زمرے میں نہیں آتیں،سپریم کورٹ
شہبازشریف :-جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی تشریح کی جاچکی،جسٹس منیب اختر

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
320463
  • اموات 6601
  • سندھ 140756
  • پنجاب 101014
  • بلوچستان 15577
  • خیبرپختونخوا 38427
  • اسلام آباد 17526
  • گلگت بلتستان 3965
  • آزاد کشمیر 3198

 

جان سینانےایرانی نژادمسلمان لڑکی سےشادی کرلی

جان سینانےایرانی نژادمسلمان لڑکی سےشادی کرلی
اپ لوڈ :- جمعہ 16 اکتوبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 29

ویب ڈیسک ۔۔ معروف ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار اور ہالی ووڈ اداکار جان سینا نےایرانی نژادخاتون 31سالہ شی شریعت زادےسےدوسری شادی کرلی ہے۔ شریعت زادےکینیڈین مسلمان ہیں اورانکےپرکھوں کاتعلق ایران سےہے۔ 
 
اگرآپ سب کےذہن میں یہ سوال ہےکہ جان سیناکی دوسری اہلیہ کون ہیں ان کےحوالےسےتفصیلات درج ذیل ہیں :
 
 جان سینا کی بیوی شی شریعت زادے کے حوالے سے بتایا کہ وہ 1989کوکینیڈامیں پیداہوئیں اورکینڈین شہروانکوورمیں ایک ٹیکنالوجی ادارے میں ملازم ہیں۔
 
انہوں نےاعلیٰ تعلیم ’دی یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا‘ سے حاصل کی، الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجینئرنگ میں اپنی ڈگری مکمل کی اور پروڈکٹ مینیجنگ اور انجینئرنگ کو بطور پیشہ اختیار کیا۔ وہ کینیڈاکی مشہورشخصیات میں شامل ہیں اور2019میں ان کی جان سیناسےاس وقت ملاقات ہوئی جب اداکاروہاں اپنی فلم پلیئنگ ودفائرکی شوٹنگ کےلیے گئے تھے۔
 
خبروں کےمطابق یہ شادی امریکی شہرفلوریڈامیں خاموشی سےکی گئی ہے۔ یادرہےکہ 43سالہ جان سینا2012کےبعددوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئےہیں ۔ چونکہ یہ شادی خفیہ طورپرہوئی ہےاس لئےاس میں صرف قریبی لوگ ہی شریک ہوئے۔ 
 
 جان سیناکی شادی پراظہارخیال کرتےہوئےان کی سابق منگیترنکی بیلانےکہ وہ ہمیشہ جان سیناکےساتھ وفاداررہیں ۔ 2018 میں عالمی شہرت یافتہ ریسلر نےنکی بیلا کے 6 برس ساتھ رہنے کے بعد شادی سے صرف ایک ماہ قبل علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ یہاں یہ بتانابھی ضروری ہےکہ جان سینااورنکی بیلاکاایک بیٹابھی ہے۔ 
 
جان سینا اور نکی بیلا کی منگنی سال 2017 کے ماہِ اپریل میں ہوئی تھی، جبکہ سال2018، 5 مئی کو ان دونوں کی شادی ہونے والی تھی۔ جان سینا نے ایک میچ کے دوران ہی نکی کو سب کے سامنے شادی کی پیشکش کی تھی۔

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.