News Makers

پشاوردھماکا :-دیرکالونی پشاورکےمدرسےمیں دھماکا،7افرادشہید،112سےزائدزخمی
پشاوردھماکا :-دھماکاٹائم ڈیوائس کےذریعےکیاگیا ، پولیس حکام
پشاوردھماکا :-دھماکےکےوقت مدرسےکےہال میں ایک ہزارسےزائدافرادہال میں موجودتھے
پشاوردھماکا :-دھماکاخیزموادمیں چھرےبھی تھے،یہ موادایک بیگ میں رکھاگیاتھا ، اےآئی جی
پشاوردھماکا :-دھماکاکسی بڑےمنظم گروپ کی کارروائی لگتاہے ، اےآئی جی
پشاوردھماکا :-دھماکےکی جتنی مذمت کی جائےکم ہے ، وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز
پشاوردھماکا :-دھماکےمیں بیرونی ہاتھ کوخارج ازامکان قرارنہیں دیاجاسکتا ، کامران بنگش
پشاوردھماکا :-پشاور دھماکے نے انتہائی رنجیدہ کردیا ہے: مریم نواز
پشاوردھماکا :-جن ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں، انکے دُکھ کا تصور اور ازالہ ممکن نہیں،مریم نواز
شہبازشریف :-شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست خارج
شہبازشریف :-نیب کی درخواست پرسپریم کورٹ کے2رکنی بنچ نےسماعت کی
شہبازشریف :-مشکوک ٹرانزیکشنز کرپشن کے زمرے میں نہیں آتیں،سپریم کورٹ
شہبازشریف :-جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی تشریح کی جاچکی،جسٹس منیب اختر

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
320463
  • اموات 6601
  • سندھ 140756
  • پنجاب 101014
  • بلوچستان 15577
  • خیبرپختونخوا 38427
  • اسلام آباد 17526
  • گلگت بلتستان 3965
  • آزاد کشمیر 3198

 

مصباح الحق نےقومی کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ کےعہدےسےاستعفیٰ دےدیا

مصباح الحق نےقومی کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ کےعہدےسےاستعفیٰ دےدیا
اپ لوڈ :- بدھ 14 اکتوبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 41

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےچیف سلیکٹراورہیڈ کوچ مصباح الحق نےچیف سلیکٹرکاعہدہ چھوڑنےکااعلان کردیا۔
 
قذافی اسٹیدیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق  نے کہا کہ میں چیف سلیکٹرکا عہدہ چھوڑنےذاتی وجوہات کی وجہ سےچھوڑرہاہوں ، اس کی وجہ وزیراعظم سےہونےوالی ملاقات نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عہدہ چھوڑنے سےمتعلق مختلف باتیں کی جارہی ہیں، جبکہ ایسی کوئی بات نہیں یہ میری اپنی چوائس ہے۔
 
 مصباح الحق نےکہاکہ پی سی بی نےانہیں ایک عہدہ چھوڑنےکاآپشن دیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ اب میں کوچنگ کو وقت دونگا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ چیف سلیکٹر کی ذمہ داری 30 نومبرتک نبھائیں گے، نیا چیف سلیکٹر یکم دسمبر کو ذمہ داری سنبھالے گا،جبکہ نیا چیف سلیکٹر لانا کرکٹ بورڈ کا کام ہے، رائے مانگی تو دوں گا۔
 
واضح رہے کہ مصباح الحق کو گزشتہ برس پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے ساتھ قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر بھی بنایا گیا تھا۔
 
مصباح الحق کی جگہ محمداکرم کوچیف  سلیکٹرمقررکئےجانےکاامکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اکرم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔
 
ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد اکرم پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرینچائز پشاور زلمی کے ڈائریکٹر ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.