News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
274289
  • اموات 5842
  • سندھ 118311
  • پنجاب 92073
  • بلوچستان 11601
  • خیبرپختونخوا 33397
  • اسلام آباد 14884
  • گلگت بلتستان 1989
  • آزاد کشمیر 2034

 

ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کی اہم وضاحت سامنےآگئی

ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کی اہم وضاحت سامنےآگئی
اپ لوڈ :- ہفتہ 25 جولائی 2020
ٹوٹل ریڈز :- 62

 ویب ڈیسک ۔۔
 
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ بہت مشکل تھا، کرکٹرز کے کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہم ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے تھے۔ پاکستانی ٹیم کوانگلینڈسےاپنےذاتی تعلقات کی وجہ سےنہیں بلکہ کھیل کی بحالی کیلئےبھیجا۔ 
 
‏ جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئےوسیم خان نےکہاکہ‏ جب انگلش کرکٹ بورڈ سے پاکستان ٹیم کے دورے کے حوالے سے بات چیت جاری تھی تو اس وقت بھی یہی ذہن میں تھا کہ پازیٹو سوچ کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گالیکن جب کووڈ 19 ٹیسٹنگ کا عمل شروع ہوا اور کچھ کرکٹرز کے کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگئے تو ہم ذہنی دبا ؤ کا شکار ہو گئے تھے۔
 
ا ن کا مزید کہنا تھا کہ وہ وقت پی سی بی کے لیے ایک مشکل وقت تھا، کھلاڑیوں سے بات کی، وہ اچھی اسپرٹ میں تھے کیونکہ وہ کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے، ان کی خواہش بھی تھی کہ کرکٹ کی سرگرمیاں اب بحال ہونی چاہئیں اس لیے اس سے بھی فیصلہ کرنے میں آسانی ہو ئی۔
 
چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہم سے پہلے ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ جانے کا فیصلہ کیا اور اس کی وجہ سے بھی ہمیں آسانی ہوئی، ہمیں چیزوں کا جائزہ لینے کا موقع ملا، ویسٹ انڈیز نے جب انگلینڈ جا کر سیریز کھیلنے کا فیصلہ کیا تو اس وقت انگلینڈ میں حالات زیادہ خراب تھے، ہمیں پوچھا جاتا ہے کہ ہم نے ٹیم کیوں بھیجی، یہ سوال ویسٹ انڈیز کو بھی ہونا چایئے کہ انہوں نے کیوں حامی بھری۔
 
ان کا کہنا ہے کہ ‏جہاں تک ہمارے فیصلے کا تعلق ہے تو اس کی وجہ کرکٹ کی بحالی کے علاوہ کچھ نہیں، اس وقت ورلڈ کرکٹ کے لیے کھیل کی بحالی اہم تھی، کووڈ 19 اور کرکٹ کو ابھی ساتھ ساتھ چلنا ہے، گلوبل کرکٹ کے علاوہ انگلینڈ ٹیم بھیجنے کے فیصلے کی کوئی اور وجہ نہیں ہے۔
 
وسیم خان نے کہا کہ میرے تعلقات کی بات کی جاتی ہے تو میرے ریلشنز تو پہلے ہی انگلینڈ کے ساتھ ہیں، میں تو یہاں آنے سے پہلے وہاں ہی جاب کر رہا تھا، فیصلہ صرف کرکٹ کے لیے کیا۔
 
‏ان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ٹیموں کے پاکستان کے بارے میں خیالات تبدیل ہو رہے ہیں، غیر ملکی ٹیمیں سمجھتی ہیں کہ پاکستان میں کرکٹ ہونی چاہیے۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.