News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
274289
  • اموات 5842
  • سندھ 118311
  • پنجاب 92073
  • بلوچستان 11601
  • خیبرپختونخوا 33397
  • اسلام آباد 14884
  • گلگت بلتستان 1989
  • آزاد کشمیر 2034

 

باسط علی نےانگلینڈ کوفیورٹ قراردےدیا

باسط علی نےانگلینڈ کوفیورٹ قراردےدیا
اپ لوڈ :- بدھ 08 جولائی 2020
ٹوٹل ریڈز :- 59

 ویب ڈیسک ۔۔
 
سابق ٹیسٹ کرکٹرباسط علی نےپاکستان کےخلاف انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو فیورٹ قراردےدیا۔
 
‏باسط علی کہتے ہیں پاکستان کی کارکردگی انگلینڈ میں ہمیشہ اچھی رہی ہے اور ماضی قریب میں بھی پاکستان ٹیم دو سیریز برابر کرنے میں کامیاب ہو ئی ہے، جن میں یونس خان،مصباح اور یاسر شاہ کی کارکردگی اچھی رہی لیکن اب مصباح الحق اور یونس خان ٹیم منیجمنٹ میں ہیں ،انہوں نےاب کھیلنا نہیں کھلانا ہے۔
 
قومی ٹیم کے سابق بلے باز کا کہناتھاکہ پاکستانی ٹیم میں کم تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں، اینڈرسن اور براڈ خطرناک بولرز ہیں، میں تو چاہوں گا کہ پاکستان ٹیم انگلینڈ میں جیتے لیکن کرکٹ کے حوالے سے بات کی جائے تو میں یہی کہوں گا کہ پاکستان ٹیم کے لیے جیتنا مشکل ہے اور انگلینڈ کو ہرانا آسان نہیں، پاکستان ٹیم ایک میچ بھی جیت جائے تو بڑی کامیابی ہو گی

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.