News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
274289
  • اموات 5842
  • سندھ 118311
  • پنجاب 92073
  • بلوچستان 11601
  • خیبرپختونخوا 33397
  • اسلام آباد 14884
  • گلگت بلتستان 1989
  • آزاد کشمیر 2034

 

ایک غیراخلاقی واقعہ : وقاریونس کاسوشل میڈیاچھوڑنےکااعلان

ایک غیراخلاقی واقعہ : وقاریونس کاسوشل میڈیاچھوڑنےکااعلان
اپ لوڈ :- جمعہ 29 مئی 2020
ٹوٹل ریڈز :- 126

ویب ڈیسک ۔۔
 
قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق فاسٹ بولر وقار یونس نےایک غیرمناسب بلکہ غیراخلاقی واقعہ کےرونماہونےکےباعث سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
 
 وقاریونس کواچانک یہ فیصلہ اس لئےکرناپڑاکیونکہ سوشل میڈیا کی وجہ سےایک ایساان چاہااورغیراخلاقی واقعہ رونماہوگیاجس کی وجہ سے انہیں اوران کی فیملی کوشرمندگی اٹھاناپڑی۔
 
یادرہےکہ وقار یونس نے ٹوئٹر کا استعمال نہ صرف تاخیر سے کیا بلکہ عام طورپروہ کبھی کبھار ہی اسے باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں لیکن پھر بھی سوشل میڈیا پرایک ایساواقعہ پیش آگیاجوان کے لئے مشکل کا باعث بن گیا اور آخر کار سابق کپتان نے مایوسی کے عالم میں سوشل میڈیا سے تعلق توڑ دیا۔
 
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کہتےہیں کہ آج صبح جب وہ سوکراٹھےتوانہوں نےدیکھاکہ ان کے اکاؤنٹ سے ایک انتہائی نازیبا اور بے ہودہ ویڈیو لائیک ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وقاریونس کے اکاؤنٹ کی وجہ سے مزید وائرل ہوگئی اورانہیں دنیا بھر میں اس کی وجہ سے خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور برا بھلا بھی کیا گیا حالانکہ وقاریونس نے وہ ویڈیو خود سے لائیک نہیں کی تھی۔
 
نتیجہ یہ نکلا کہ وقاریونس کو وضاحت کرنا پڑی اورساتھ ہی انہوں نے سوشل میڈیاسےمکمل قطع تعلق کااعلان کردیا۔
 
وقاریونس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مجھے بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ کسی اللہ کے بندے نے میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا، میں جب صبح سو کر اٹھا تو مجھے پتا چلا میرے اکاؤنٹ سے ایک انتہائی نازیبا ویڈیو کو لائیک کیا گیا ہے یہ میرے اور میری فیملی کے لیے بڑی افسوسناک تکلیف دہ اور شرمناک بات ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا تھا سوشل میڈیا ایک دوسرے سے رابطہ کرنے کا ذریعہ ہے، اس انسان نے پہلی مرتبہ نہیں اس سے پہلے بھی میرا اکاؤنٹ ہیک کیا یہ انسان تو باز نہیں آئے گا لیکن میں نے فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ مجھے اپنی فیملی زیادہ عزیز ہے اس لیے میں آئندہ سوشل میڈیا استعمال نہیں کروں گا،  میں معذرت خواہ ہوں اگر کسی کو اس سے تکلیف ہوئی ہو ئی ہو۔
-------------
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.