News Makers

تازہ ترین

لیونل میسی اورکرسچیانورونالڈو ۔۔ کوروناکےخلاف میدان میں نکل آئے

لیونل میسی اورکرسچیانورونالڈو ۔۔ کوروناکےخلاف میدان میں نکل آئے
اپ لوڈ :- بدھ 25 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 51

ویب ڈیسک ۔۔
 
کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈوبھی میدان میں آگئے۔ دونوں نےایک ایک ملین یوروعطیہ کرنےکا اعلان کردیا۔
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار فٹبالرز بھی انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت سامنے آرہے ہیں، اسپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہونےکےبعدسپینش فٹ بال کلب بارسلونا کی نمائندگی کرنےوالے  لیونل میسی بھی پیچھے نہیں رہے، ان کی جانب سے دی جانے والی ایک ملین یوروز کی رقم  بارسلونا کے ہسپتال، کلینکس اور دوسرے میڈیکل سینٹرز میں  خرچ کی جائے گی۔
 
 
پرتگال سےتعلق رکھنےوالےکرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے تین انتہائی خصوصی نگہداشت کے یونٹس بنائے جائیں گے، ان میں ایک 15 بیڈز پر مشتمل ہوگا جب کہ دو 10،10 بیڈز والے انتہائی خصوصی نگہداشت کے یونٹس ہوں گے۔ اس کے ساتھ لزبن پرتگال میں میڈیکل کالجز  میں بھی
سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی کے مینجر پیپ گارڈیولا نے بھی ایک ملین یورو عطیہ کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم بھی کوروناکےخلاف جنگ میں استعمال کی جائےگی ۔ 
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.