News Makers

تازہ ترین

کوروناکےوار ۔۔ ریال میڈرڈ فٹ بال کلب کےسابق صدرہلاک

کوروناکےوار ۔۔ ریال میڈرڈ فٹ بال کلب کےسابق صدرہلاک
اپ لوڈ :- اِتوار 22 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 4

ویب ڈیسک ۔۔
 
کیاچھوٹا،کیابڑا ۔۔ کوروناوائرس کی زدسےکوئی بھی محفوظ نہیں ۔ 
 
اسپین کے معروف فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کے سابق صدر لورینزو سانزبھی اسی مہلک کورونا وائرس کاشکارہوکرجان کی بازی ہارگئے۔
 
 
 صدرلورینزوسانز کی عمر 76 برس تھی اور لورینزو سانز 1995 سے 2000 تک فٹ بال کلب ریال میدرڈ کے صدر رہے۔ لورینزو سانز  کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں زیر علاج تھے۔ 
 
لورینزو سانز کی سربراہی میں ریال میڈرڈ نے دو بار چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ واضح رہے کہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو بھی میڈیرا میں اس وقت قرنطینہ میں ہیں کیونکہ ان کے ایک ٹیم ممبر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.