News Makers

تازہ ترین

عمراکمل پرفردجرم عائد ، کیاسزاسےبچ پائیں گے؟

عمراکمل پرفردجرم عائد ، کیاسزاسےبچ پائیں گے؟
اپ لوڈ :- ہفتہ 21 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 35

 ویب ڈیسک ۔۔
 
 پاکستان کرکٹ بورڈ نےعمر اکمل کو بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی 2 مرتبہ خلاف ورزی پر چارج کردیا۔ دوسرےلفظوں میں آپ یہ کہہ سکتےہیں کہ پی سی بی نےعمراکمل پرفردجرم عائدکردی ہے۔ عمر اکمل کو بورڈ اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔
 
 
عمراکمل کےخلاف جس آرٹیکل کےتحت فردجرم عائدکی گئی ہے وہ کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی ویجلنس اینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو (بغیر کسی غیر ضروری تاخیر سے) آگاہ نہ کرنے سے متعلق ہے۔
 
عمر اکمل کو نوٹس آف چارج 17 مارچ بروز منگل کو جاری کیا گیا اور ان کے پاس اس نوٹس کا جواب دینے کے لیے 14 دن کا وقت ہے جس کے تحت انہیں 31 مارچ تک نوٹس کا جواب دینا ہو گا۔
 
 
آرٹیکل 6.2 کے تحت آرٹیکل 4.2.2 کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہونے پر 6 ماہ سے تاحیات پابندی تک کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔
 
یاد رہے کہ 20 فروری کو پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ سے چند گھنٹے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی کے سبب عمر اکمل کو معطل کردیا تھا۔
 
---------------
How PCB caught Umer Akmal?
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.