News Makers

تازہ ترین

کوروناوائرس کاخطرہ : پاکستان سپرلیگ کوفوری طورپرختم کرنےکااعلان

کوروناوائرس کاخطرہ : پاکستان سپرلیگ کوفوری طورپرختم کرنےکااعلان
اپ لوڈ :- منگل 17 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 39

ویب ڈیسک ۔۔
 
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کو فوری طور پر ملتوی کردیا۔۔
 
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خدشے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز فوری طور پر ملتوی کرنے کی تصدیق کردی ہے۔
 
پی ایس ایل سیمی فائنل کے پہلے مقابلے میں آج لاہور میں ملتانز سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونا تھا جب کہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان تھا۔
 
 
پہلا سیمی فائنل دوپہر 2 بجے اور دوسرا سیمی فائنل شام 7 بجے کھیلے جانا تھا لیکن آج کے میچز کو فوری ملتوی کردیا گیا جب کہ فائنل کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔
 
ذرائع کے مطابق ایک فرنچائز غیرملکی کھلاڑیوں کی واپسی کے بعد کھیلنےکو تیار نہیں اس لیے ایونٹ ختم کرنے کا فیصلہ پی سی بی اور فرنچائز مالکان کےاجلاس میں کیا گیا جب کہ  پی سی بی نے براڈکاسٹرز کو فیصلے سےآگاہ کردیا۔
 
 
پاکستان سپر لیگ ختم کرنے کے فیصلے پر شعیب اختر نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہر جگہ لاک ڈاؤن ہوگیا ہے، تقریبات منسوخ ہوگئی ہیں،  پی ایس ایل ایک ہفتہ پہلے منسوخ کردینا چاہیے تھا۔
 
انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ پہلے پی ایس ایل منسوخ کر کے کہنا چاہیے تھا ہم دنیا کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ کراوڈ کے بغیر کوئی مزہ نہیں، یہ پی سی بی کا اچھا اقدام ہے۔
 
واضح رہےکہ کورونا وائرس کے باعث سب سے پہلے ایونٹس کے میچز بغیر تماشائیوں کے کروانے کا اعلان کیا گیا تھا پھر بعد میں اس کے میچز محدود کردیے گئے۔ اور آخرمیں پورےایونٹ کوہی کینسل کردیاگیا۔
 
 
.................

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.