News Makers

تازہ ترین

چودھری نثارنےملناچاہا، نوازشریف نےصاف انکارکردیا

چودھری نثارنےملناچاہا، نوازشریف نےصاف انکارکردیا
اپ لوڈ :- بدھ 12 فروری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 151

ویب ڈیسک ۔۔
 
اس ماحول میں جب سخت سردی کےباوجودلندن کاسیاسی ماحول اچھاخاصاگرم ہے،ایک اورگرماگرم خبریہ آئی ہےکہ میاں نوازشریف نےچودھری نثارسےملاقات کرنےسےصاف انکارکردیاہے۔
 
قومی اردواخبارمیں شائع خبرکےمطابق نوازشریف کاکہناہےکہ وہ چودھری نثارسےملاقات کرکےبرےوقت میں ساتھ دینےوالےاورثابت قدم رہنےوالےساتھیوں کودھوکانہیں دےسکتے۔
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔
 
ذرائع کےمطابق چودھری نثارجوعلاج کی غرض سےدوہفتےکیلئےلندن کےدورےپرہیں ، مشترکہ دوستوں کےذریعےنوازشریف کی مزاج پرسی کیلئےان سےملاقات کی خواہش کااظہارکیاتونوازشریف نےملنےسےصاف انکارکردیا۔ 
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔
 
اس سلسلےمیں جب اسحاق ڈاراورشہبازشریف سےبات کی گئی توانہوں نےمیڈیاسےبات کرنےسےگریزکیا۔ ذرائع کےمطابق چودھری نثارکےحوالےسےنوازشریف کاصاف اورواضح موقف ہےکہ چودھری نثارسےملاقات کامطلب ہےمیں اپنےدوستوں کواسی طرح دھوکادوں جس چودھری نثارنےمجھےدیا ۔۔
 
یہ بھی پڑھیں۔۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.