News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
306869
  • اموات 6424
  • سندھ 134243
  • پنجاب 98487
  • بلوچستان 14499
  • خیبرپختونخوا 37387
  • اسلام آباد 16207
  • گلگت بلتستان 3513
  • آزاد کشمیر 2533

 

حج بھی مہنگا ، فی حاجی پانچ لاکھ روپےخرچ ہوگا

حج بھی مہنگا ، فی حاجی پانچ لاکھ روپےخرچ ہوگا
اپ لوڈ :- منگل 11 فروری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 254

ویب ڈیسک ۔۔
 
وزارت مذہبی امور وزیر نور الحق قادری نے حج پالیسی 2020 جاری کردی جس کے تحت رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کرسکیں گے۔
 
انہوں نے بتایا کہ شمالی ریجن کے لیے رواں سال حج پیکج 4 لاکھ 90 ہزار روپےفی حاجی کا ہوگا جس میں اسلام آباد، پشاور، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور رحیم یار خان شامل ہیں۔
 
جنوبی ریجن میں کوئٹہ، کراچی اور سکھر شامل ہیں جس کے لیے حج پیکج 4 لاکھ 80 روپے کا ہوگا۔
 
ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ حج پیکج کی قیمت میں کمی لائی جا سکے۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.