News Makers

پشاوردھماکا :-دیرکالونی پشاورکےمدرسےمیں دھماکا،7افرادشہید،112سےزائدزخمی
پشاوردھماکا :-دھماکاٹائم ڈیوائس کےذریعےکیاگیا ، پولیس حکام
پشاوردھماکا :-دھماکےکےوقت مدرسےکےہال میں ایک ہزارسےزائدافرادہال میں موجودتھے
پشاوردھماکا :-دھماکاخیزموادمیں چھرےبھی تھے،یہ موادایک بیگ میں رکھاگیاتھا ، اےآئی جی
پشاوردھماکا :-دھماکاکسی بڑےمنظم گروپ کی کارروائی لگتاہے ، اےآئی جی
پشاوردھماکا :-دھماکےکی جتنی مذمت کی جائےکم ہے ، وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز
پشاوردھماکا :-دھماکےمیں بیرونی ہاتھ کوخارج ازامکان قرارنہیں دیاجاسکتا ، کامران بنگش
پشاوردھماکا :-پشاور دھماکے نے انتہائی رنجیدہ کردیا ہے: مریم نواز
پشاوردھماکا :-جن ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں، انکے دُکھ کا تصور اور ازالہ ممکن نہیں،مریم نواز
شہبازشریف :-شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست خارج
شہبازشریف :-نیب کی درخواست پرسپریم کورٹ کے2رکنی بنچ نےسماعت کی
شہبازشریف :-مشکوک ٹرانزیکشنز کرپشن کے زمرے میں نہیں آتیں،سپریم کورٹ
شہبازشریف :-جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی تشریح کی جاچکی،جسٹس منیب اختر

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
320463
  • اموات 6601
  • سندھ 140756
  • پنجاب 101014
  • بلوچستان 15577
  • خیبرپختونخوا 38427
  • اسلام آباد 17526
  • گلگت بلتستان 3965
  • آزاد کشمیر 3198

 

کیاپنجاب کےوزیراعلیٰ کافیصلہ کسی جادوگرنی نےکیا؟ بلاول بھٹو

کیاپنجاب کےوزیراعلیٰ کافیصلہ کسی جادوگرنی نےکیا؟ بلاول بھٹو
اپ لوڈ :- ہفتہ 17 اکتوبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 32

دوسال ہوچکے،میراآپ سےایک ہی سوال ہے کہ کیا تبدیلی پسندآئی ؟
 
گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کےجلسےسےخطاب کرتےہوئےبلاول بھٹونےعوام سےسب سےپہلاسوال یہی کیا۔ ان کاکہناتھاکہ پاکستان کی معیشت تاریخ کےبدترین دورسےگزررہی ہے،تبدیلی یہ ہےکہ آج پاکستان میں تاریخی مہنگائی ہےاورغربت ہے۔ تاجروں کی دکانیں ، فیکٹری والوں کی فیکٹریاں بند اور یہ ہےعمران خان کی تبدیلی ،یہ کس قسم کی تبدیلی ہے؟ بحران ہی بحران ہے،چینی اوردوائیوں ، بجلی اورگیس کابحران ہے،یہ کہتےہیں کہ یہ ماضی کےحکمران ذمہ دارہیں ۔۔ کیایہ ہےعمران خان اوراس کےسلیکٹرزکی تبدیلی ؟ 
 
ہم نےعوام کولاوارث نہیں چھوڑا۔۔ ہم نےلوگوں کیلئےبینظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کیا،بزرگوں کی پنشن میں ایک سوپچاس فیصداورتنخواہوں میں سوفیصد اضافہ کیاوراپنی فوج کیلئےہم نےایک سوپچھترفیصداضافہ کیا، یہ ہوتاہےمہنگائی کاعوامی حل۔
 
عمران خان کاحل کیاہے؟ مہنگائی ہےتوٹائیگرفورس ، کوروناہےتوٹائیگرفورس ، پچاس لاکھ گھروں کاوعدہ کیاتھا ، لوگوں کوبےگھرکردیا،وعدہ کیاتھاقرض نہیں لوں گا، وعدہ کیاتھاکرپشن کاخاتمہ کروں گا لیکن کرپشن کےسارےریکارڈتوڑدوں گا،ان کااپنابانی ممبرکہتاہےکہ پی ٹی آئی کی فنڈنگ بھارت اوراسرائیل سےہوتی ہے، بی آرٹی میں ہونےوالی تاریخی کرپشن کاکوئی نوٹس نہیں لیتا۔ 
 
عمران خان کےاپنےدوستوں کےنام پانامہ میں ہیں لیکن کوئی نہیں پوچھتا،پٹرول آتاچینی اوردرختوں میں کرپشن ،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کہتاہےکہ کرپشن بہت بڑھ گئی ہے، یہ کیساانصاف ہےکہ زرداری صاحب ، فریال ، مریم ، نوازشریف پرالزام لگےتوجیل لیکن عمران نیازی اوراس کےساتھیوں پرالزام لگےتوکوئی پوچھتانہیں، پی ٹی آئی کرپشن کےنام پرصرف سیاسی انتقام کانام ہے،کرپشن کےخاتمےکیلئےہرپاکستانی کیلئےایک قانون بناناہوگا،پنجاب کےوزیراعلی کافیصلہ کیاکسی جادوگرنی نےکیا؟

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.