News Makers

پشاوردھماکا :-دیرکالونی پشاورکےمدرسےمیں دھماکا،7افرادشہید،112سےزائدزخمی
پشاوردھماکا :-دھماکاٹائم ڈیوائس کےذریعےکیاگیا ، پولیس حکام
پشاوردھماکا :-دھماکےکےوقت مدرسےکےہال میں ایک ہزارسےزائدافرادہال میں موجودتھے
پشاوردھماکا :-دھماکاخیزموادمیں چھرےبھی تھے،یہ موادایک بیگ میں رکھاگیاتھا ، اےآئی جی
پشاوردھماکا :-دھماکاکسی بڑےمنظم گروپ کی کارروائی لگتاہے ، اےآئی جی
پشاوردھماکا :-دھماکےکی جتنی مذمت کی جائےکم ہے ، وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز
پشاوردھماکا :-دھماکےمیں بیرونی ہاتھ کوخارج ازامکان قرارنہیں دیاجاسکتا ، کامران بنگش
پشاوردھماکا :-پشاور دھماکے نے انتہائی رنجیدہ کردیا ہے: مریم نواز
پشاوردھماکا :-جن ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں، انکے دُکھ کا تصور اور ازالہ ممکن نہیں،مریم نواز
شہبازشریف :-شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست خارج
شہبازشریف :-نیب کی درخواست پرسپریم کورٹ کے2رکنی بنچ نےسماعت کی
شہبازشریف :-مشکوک ٹرانزیکشنز کرپشن کے زمرے میں نہیں آتیں،سپریم کورٹ
شہبازشریف :-جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی تشریح کی جاچکی،جسٹس منیب اختر

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
320463
  • اموات 6601
  • سندھ 140756
  • پنجاب 101014
  • بلوچستان 15577
  • خیبرپختونخوا 38427
  • اسلام آباد 17526
  • گلگت بلتستان 3965
  • آزاد کشمیر 3198

 

چھوٹی چھوٹی خبروں میں چھپی بڑی بڑی باتیں ۔۔

چھوٹی چھوٹی خبروں میں چھپی بڑی بڑی باتیں ۔۔
اپ لوڈ :- بدھ 14 اکتوبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 68

مولاناکاسافٹ وئیر۔۔

سربراہ جےیوآئی مولانافضل الرحمان پی ڈی ایم کاسربراہ بننےکےبعدفل فارم میں ہیں ۔ کہتےہیں ان کاسافٹ وئیرصرف قدرت تبدیل کرسکتی ہےکیونکہ اورکسی میں اتنی ہمت نہیں کہ میراسافٹ وئیربدل سکے۔ مولاناکہہ توٹھیک رہےہیں لیکن شایدوہ یہ نہیں جانتےکہ کبھی کبھارہارڈڈسک میں وائرس آجانےسےپورےکاپوراسافٹ وئیرہی اڑجاتاہے۔ ان دنوں مولاناویسےبھی حکومت کی ہٹ لسٹ پرہیں اس لئےانہیں خاص احتیاط کی ضرورت ہےکیونکہ بعض وائرس اتنےمہلک ہوتےہیں کہ سافٹ وئیرتورہاایک طرف ،وہ پوری ہارڈڈسک ہی اڑادیتےہیں ۔ جیسےمولاناحکومت کواڑانےکےچکرمیں ہیں ۔ کہتےہیں سولہ اکتوبرکےجلسےکےبعدحکومت دباومیں آجائےگی اورکسی بھی وقت دھڑام سےنیچےآگرےگی ۔

عابدکوایک ماہ کس نےپناہ دی؟

موٹروےزیادتی کیس کےمرکزی ملزم عابدکاکہناہےکہ ماسک نےمجھےایک ماہ تک پولیس سےبچائےرکھا۔ پکڑےجانےکےبعدپولیس کےروبروانکشاف کرتےہوئےعابدکاکہناتھاکہ لوگوں کیلئےزحمت بننےوالاکوروناوائرس میرےلئےرحمت بن گیا۔ اس نےبتایاکہ وہ ماسک پہن کربلاخوف پبلک ٹرانسپورٹ میں سفرکرتارہااورکسی نےاسےشناخت نہیں کیا ۔

بھارت کاکم عمرترین کھرب پتی

بھارت کاامیرترین نوجوان دوکھرب ترپن ارب روپےکی دولت کامالک ہے۔ فوربزمیگزین کی جانب سےدوہزاربیس میں بھارت کےامراکی فہرست میں ارب پتیوں کےدرمیان سب سےکم عمربھارت کی اسٹاک بروکریچ کمپنی زیرودھاکےبانی نکھل کماتھ بھی ہیں جس کی خالص دولت کاتخمینہ ایک اعشاریہ پچپن ارب ڈالرزیعنی  دوکھرپ ترپن ارب پاکستان روپےلگایاگیاہے۔

نشہ جوکرتےہی موت کی نیندسلادے

سوات کےعلاقےسیدوشریف میں نیانشےکاانکشاف، اٹھارہ سالہ محنت کش نشہ کرتےہی چل بسا۔ جی ہاں سیدوشریف سےخبرآئی ہےکہ فداحسین نامی محنت کش انرجی ڈرنک میں کھانسی کاشربت اورنشہ آورگولیاں ملاکراس کانشہ کرتاتھا ۔ فدایواےای میں مزدوری کرتاتھا۔

اسٹیبلشمنٹ ایک ہفتےکیلئےنیوٹرل

سینئرصحافی سہیل وڑائچ نےدعویٰ کیاہےکہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ نےحکومت اوراپوزیشن کی سیاسی لڑائی میں خودکوایک ہفتےکیلئےنیوٹرل کرلیاہے۔ بقول سہیل وڑائچ اس لڑائی میں حکومت بڑی چالاکی سےریاستی اداروں اوراپوزیشن کوآمنےسامنےلاناچاہتی ہےاوراسی لئےغداری کی ایف آئی آرسےخودکولاتعلق ظاہرکیا،لیکن ریاستی ادارےصورتحال میں فریق نہیں بنناچاہتےاورانہوں نےایک ہفتےکیلئےخودکونیوٹرل کرلیاہے۔ شایدسہیل وڑائچ یہ کہنناچاہتےہیں کہ اسٹیبلشمنٹ اپوزیشن کےسولہ اکتوبرکوگوجرانوالہ میں ہونےوالےجلسےکےحجم کودیکھنےکےبعدفیسلہ کرے کہ اسےاپناوزن کس پلڑےمیں ڈالناہےاورکتناڈالناہےیاپھرنیوٹرل ہی رہناہے؟

سلیم ملک کےمستقبل کافیصلہ محفوظ

قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان سلیم ملک کےمستقبل کافیصلہ محفوظ ۔۔ پندرہ روزمیں سنادیاجائےگاجس کےبعدیہ طےہوگاکہ سلیم ملک کرکٹ سےمنسلک سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گےیانہیں ؟ لاہورکےہائی پرفارمنس سنٹرمیں آزادانہ ایڈجوڈیکیٹرجسٹس ریٹائرڈفضل میران چوہان نےفریقین کےدلائل سننےکےبعدفیصلہ محفوظ کیا۔ سلیم ملک نےامیدظاہرکی ہےکہ انہیں انصاف ملےگا۔ 

-------------------
 

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.