News Makers

پشاوردھماکا :-دیرکالونی پشاورکےمدرسےمیں دھماکا،7افرادشہید،112سےزائدزخمی
پشاوردھماکا :-دھماکاٹائم ڈیوائس کےذریعےکیاگیا ، پولیس حکام
پشاوردھماکا :-دھماکےکےوقت مدرسےکےہال میں ایک ہزارسےزائدافرادہال میں موجودتھے
پشاوردھماکا :-دھماکاخیزموادمیں چھرےبھی تھے،یہ موادایک بیگ میں رکھاگیاتھا ، اےآئی جی
پشاوردھماکا :-دھماکاکسی بڑےمنظم گروپ کی کارروائی لگتاہے ، اےآئی جی
پشاوردھماکا :-دھماکےکی جتنی مذمت کی جائےکم ہے ، وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز
پشاوردھماکا :-دھماکےمیں بیرونی ہاتھ کوخارج ازامکان قرارنہیں دیاجاسکتا ، کامران بنگش
پشاوردھماکا :-پشاور دھماکے نے انتہائی رنجیدہ کردیا ہے: مریم نواز
پشاوردھماکا :-جن ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں، انکے دُکھ کا تصور اور ازالہ ممکن نہیں،مریم نواز
شہبازشریف :-شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست خارج
شہبازشریف :-نیب کی درخواست پرسپریم کورٹ کے2رکنی بنچ نےسماعت کی
شہبازشریف :-مشکوک ٹرانزیکشنز کرپشن کے زمرے میں نہیں آتیں،سپریم کورٹ
شہبازشریف :-جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی تشریح کی جاچکی،جسٹس منیب اختر

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
320463
  • اموات 6601
  • سندھ 140756
  • پنجاب 101014
  • بلوچستان 15577
  • خیبرپختونخوا 38427
  • اسلام آباد 17526
  • گلگت بلتستان 3965
  • آزاد کشمیر 3198

 

کیاوزیراعظم کامعیاراتناکم ہوسکتاہے؟ سپریم کورٹ

کیاوزیراعظم کامعیاراتناکم ہوسکتاہے؟ سپریم کورٹ
اپ لوڈ :- سوموار 12 اکتوبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 79

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم پاکستان پورے ملک کے وزیراعظم ہوتے ہیں، وزیراعظم کسی جماعت یا گروپ کیساتھ خود کو نہیں جوڑ سکتے۔
 
 یہ ریمارکس سپریم کورٹ کےدورکنی بنچ کےہیں جس نےمخصوص سیاسی جماعت کے ونگ کی تقریب میں شرکت پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔ بنچ کےایک رکن جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےریمارکس دئیےکہ ایڈووکیٹ جنرل کنونشن سینٹر میں ہونے والے سیاسی اجتماع میں بیٹھے رہے اور عدالت میں پیش نہ ہوئے، ایڈووکیٹ جنرل پورے صوبے کا ہوتا ہے یا کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ ہوتا ہے؟
 
عدالت نے سیاسی جماعت کےلائرزونگ کی تقریب میں شرکت پروزیراعظم کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیےکہ معاملہ ازخود نوٹس کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو بھجوا رہے ہیں۔
 
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ وزیراعظم نے پورے ملک سے ووٹ لیا، وہ کسی جماعت کےنہیں پاکستان کے وزیراعظم ہیں، سیاسی جماعت کی تقریب کیلئے سرکاری عمارت کنونشن سینٹرکا استعمال کیسے ہوا؟ اسلام آباد کی انتظامیہ بتائے کیا کنونشن سینٹر میں فیس ادا کی گئی؟ 
 
جسٹس قاضی نے کہا کہ کیا وزیراعظم کامعیار اتناکم ہے وہ خود کو کسی ایک جماعت سے وابستہ کرے؟ کیا کوئی جج بھی کسی سیاسی جماعت کے پینل کا فنکشن جوائن کرسکتا ہے؟ کیا کوئی جج بھی ایسی حرکت کرسکتا ہے، اس پر قانونی معیار کیا ہے؟ 
 
جسٹس قاضی فائز نے مزید ریمارکس دیے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب پروفیشنل ذمہ داریاں ادا کرنے کے بجائے ایک سیاسی جماعت کی تقریب میں بیٹھا ہے۔
 
جسٹس قاضی فائز نے ریمارکس دیے کہ کیا کوئی آئینی عہدیدار ریاست کے وسائل کا غلط استعمال کرسکتا ہے؟ کیا اسلامک ری پبلک آف پاکستان میں ایسا ہوسکتا ہے؟ 

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.